PRESS RELEASE DATE 03.02.2024 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(69)

03.02.24

بہاول پور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں بہاولپور پولیس نے ماہ جنوری 2024میں منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کیا، 112مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے 112منشیات فروش گرفتار کئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد ہوئی۔ بہاولپور سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف سے منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ بہاول پور پولیس نے گزشتہ ماہ سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے 112 مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے 112ملزمان کو بند حوالات کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 37کلو 918گرام چرس، 03کلو 260 گرام ہیروئن،146گرام کرسٹل آئس، 05من سے زائد بھنگ، 3434لیٹر شراب اور 06چالو بھٹیاں برآمد کیں۔اس حوالے سے ڈی پی او سید محمد عباس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔منشیات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کا بہاولپور سے خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

 
Saturday, February 3, 2024