PRESS RELEASE DATE 05.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(72)

05.02.24 

بہاول پور(     )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر الیکشن 2024کے پرامن انعقاد کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت 4000سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہونگے۔ڈولفن اسکواڈ، محافظ اسکواڈ، ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس اہلکار بھی اپنے فرائض سرانجام دینگے،قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جاسکتی ، قانون شکنی کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے دی گئی ہدایات اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں الیکشن 2024کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ضلع بھر میں Aکیٹگری کے 79پولنگ اسٹیشنز ، Bکیٹگری کے 370جبکہ Cکیٹگری کے 1152پولنگ اسٹیشنز سمیت کل 1601پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ عملہ کو سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے 4000سے زائد افسران و جوان اور 3000سے زائد وولنٹیرزکے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے الیکشن کے پر امن انعقاد کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کے تمام افسران و جوان فرائض کی بجاآوری کے سلسلہ میں ایمانداری، خوش اخلاقی اور محنت کو شعار بنائیں یہ الیکشن آپ کے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے مجھے امید ہے آپ ایک منظم فورس کے باضمیر اور فرض شناس عہدیدار کی حیثیت سے اس چیلنج کو قبول کریں گے اور اپنی ڈیوٹی میں کسی قسم کی لاپرواہی کوتاہی نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت کی کہ الیکشن کا سامان اور بیلٹ باکسز کی بحفاظت ترسیل کو یقینی بنائیں۔ پولنگ کا سامان اور بیلٹ باکسز پولنگ اسٹیشنز پہنچانے، ووٹوں کی گنتی اور پولنگ کا سامان اور بیلٹ باکسز واپس پہنچانے تک ذمہ داری سے ڈیوٹی سر انجام دیں۔خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر لیڈی پولیس افسران تعینات کی گئی ہیں، تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے ۔کسی بھی شخص کو پولنگ سٹیشن میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔پولنگ اسٹیشن آنے والے ہر شخص کو مکمل تلاشی اور چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی۔پولیس افسران و اہلکار مکمل طور پر غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرائض سرانجام دیں گے۔ضلع بھر کے پولیس اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے باہمی طور پر منسلک کر دیا جائے گا ۔پولیس اہلکار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے خود پابند رہیں گے اور خلاف ورزی پر فوری حسب ضابطہ کارروائی یقینی بنائیں گے۔ افسران و جوانوں کو الیکشن کے روز ڈیوٹی پوائنٹس پر کھانا فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ سرکل پولیس افسران کے ساتھ کسی بھی علاقہ میں ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ٹرینڈ پولیس فورس کے بھاری نفری، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس متحرک ہوگی۔پولیس کی کوئیک رسپانس،ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی اضافی نفری ضلع میں گشت کو یقینی بنائے گی۔کسی بھی ایمرجنسی کی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ڈی پی آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

 ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(73)

05.02.24

بہاول پور) (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر ملکی حالات کے پیش نظر الیکشن 2024کے پر امن انعقاد کے حوالے سے پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ اور پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کے حوالے سے ) Full Dress Rehearsalفرضی مشقوں( کا انعقاد۔ شرپسند عناصر کو واضح پیغام ، کسی صورت شہر کا امن خراب ہونے نہیں دیں گے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایت پر پولیس نے شہر بھر میں موجودہ ملکی حالات اور الیکشن 2024کے پرامن انعقاد کے حوالے سے فلیگ مارچ کیا اور پولنگ اسٹیشنز پر ڈیوٹی کے حوالے سے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ۔ فرضی مشقوں کا مقصد اداروں کی صلاحیت کو جانچنا تھا تاکہ الیکشن ڈیوٹی کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال سے آسانی کے ساتھ نمٹا جا سکے اور اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دی جاسکے۔ فرضی مشقوں میں حصہ لینے والے پولیس افسران وجوانوں کو الیکشن ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق مکمل بریف کیا گیا۔ فلیگ مارچ کی قیادت ایس پی انویسٹیگیشن غلام مہتدی حافظ نے کی۔ فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی سٹی سرکل ،ڈی ایس پی صدر سرکل،ڈی ایس پی ٹریفک ، انچارج سیکیورٹی ،سٹی و صدر سرکل کے ایس ایچ اوز، ڈولفن اسکواڈ،ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس نے حصہ لیا۔ ڈی پی او نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا اور ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ جبکہ ایس پی انویسٹیگیشن غلام مہتدی حافظ نے کہا کہ شر پسند عناصر کو واضح پیغام ہیکہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔فلیگ مارچ پولیس لائن سے شروع ہوکر شہر کے مختلف راستوں یونیورسٹی چوک، ڈی سی چوک، ون یونٹ چوک،بغداداسٹیشن، صدر پلی، کالی پلی ،اسلامی کالونی، قائد چیک پوسٹ سے واپس کالی پلی ، DC چوک ، فرید گیٹ، ختم نبوت چوک سے دبئی چو ک سے قطعہ العمارہ موڑ نیو سبزی منڈی سے واپس گلبرگ چوک سے راجہ پمپ، ویلکم چوک ، بندرہ پلی، عباسیہ ٹائون موڑسے واپس بندرہ پلی، لاری اڈہ، ایڈیواسٹیشن موڑسے جیل روڈ ، دیوان والی پلی ، گرلز کالج روڈاور واپس یونیورسٹی چوک سے ہوتا ہوا پولیس لائن پر اختتام پزیر ہوا۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

 

 

 
Monday, February 5, 2024