PRESS RELEASE DATE 06.02.2024 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(74)

06.02.24

بہاول پور) (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے الیکشن 2024کے پر امن انعقاد کے حوالے سے تما م ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کردیئے۔تمام افسران و جوان ڈیوٹی کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے الرٹ ہو کر فرائض سرانجام دیں۔سکیورٹی اداروں کے تعاون سے الیکشن کو پر امن بنائیں گے، شرپسند عناصر کو واضح پیغام ،ڈ ی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے الیکشن کے پر امن انعقاد کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کے تمام افسران و جوان فرائض کی بجاآوری کے سلسلہ میں ایمانداری، خوش اخلاقی اور محنت کو شعار بنائیں یہ الیکشن ہمارے لئے چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے مجھے امید ہے آپ ایک منظم فورس کے باضمیر اور فرض شناس عہدیدار کی حیثیت سے اس چیلنج کو قبول کریں گے اور اپنی ڈیوٹی میں کسی قسم کی لاپرواہی کوتاہی نہیں کریں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہدایت کی کہ الیکشن کا سامان اور بیلٹ باکسز کی بحفاظت ترسیل کو یقینی بنائیں۔ خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر لیڈی پولیس افسران تعینات کی گئی ہیں، تمام حساس پولنگ اسٹیشنز پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے ۔کسی بھی شخص کو پولنگ ا سٹیشن میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔پولنگ اسٹیشن آنے والے ہر شخص کو جامع تلاشی اور چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت ہو گی۔پولیس افسران و اہلکار مکمل طور پر غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرائض سرانجام دیں گے۔ضلع بھر کے پولیس اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے باہمی طور پر منسلک کر دیا جائے گا ۔پولیس اہلکار الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے خود پابند رہیں گے اور خلاف ورزی پر فوری حسب ضابطہ کارروائی یقینی بنائیں گے۔پولیس کی کوئیک رسپانس،ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی اضافی نفری ضلع میں گشت کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ شر پسند عناصر کو واضح پیغام ہیکہ قانون شکنی کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

Tuesday, February 6, 2024