PRESS RELEASE DATE 10.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(75)

10.02.24

بہاول پور) (ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی پروفیشنل کمانڈ"پرامن جنرل الیکشن کا انعقاد"ڈی پی او نے جنرل الیکشن 2024کے پرامن انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی اداروں، پولیس افسران و جوانوں اور دیگر معاونین اداروں کو تعاون اور اچھی ڈیوٹی سر انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ہمیشہ محنت ، جانفشانی سے اپنے فرائض سرانجام دیں ، کسی شرپسند کو امن خراب کرنے کا موقع نہیں دیں گے ، ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے دی گئی ہدایات اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی پروفیشنل کمانڈ کے باعث الیکشن 2024کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ سکیورٹی انتظامات پر کڑی نظر رکھی گئی۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے کہا کہ پولنگ کا عمل بلا تاخیر شروع ہوکر مقررہ وقت میں ختم ہوا ۔ضلع بھر میں Aکیٹگری کے 79پولنگ اسٹیشنز ، Bکیٹگری کے 370جبکہ Cکیٹگری کے 1152پولنگ اسٹیشنز سمیت کل 1601پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ عملہ کو سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے 4000سے زائد افسران و جوان اور 3000سے زائد وولنٹیرز کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی اپنے فرائض سرانجام دیئے۔ پولنگ اسٹیشن ہائے پر پولنگ مٹیریل اور پولنگ سٹاف کی سیکیورٹی یقینی بنانے میں متعلقہ ایس ایچ اوز نے فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پولیس کے تمام سینئر افسران ہمہ وقت فیلڈ میں موجود اور چوکس رہے۔ تمام پولنگ اسٹیشن ہائے پر A+ڈیوٹی لگائی گئی۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا گیا۔ اس دوران بہاولپور پولیس کا کنٹرول روم مکمل فعال اور ایکٹیو رہا،پولنگ ڈے پر کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا ہے۔ الیکشن کے پرامن انعقاد میں سول سوسائٹی نے بھی مثبت کردار ادا کیا۔ پولیس اور دیگر معاون اداروں نے دل جمعی سے کام کیا جو شاباش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شر پسند عناصر کو امن میں خرابی پیدا کرنے کا موقع نہیں دیا اور نہ ہی مستقبل میں ایسی کوئی گنجائش ہوگی۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(76)

10.02.24 

بہاول پور(     ) آئی جی پنجاب اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے مجرمان اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے احکامات، بہاولپور پولیس نے 10سال سے بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری کو بذریعہ انٹر پول بیرون ملک سے گرفتار کرلیا۔ جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ جاری رہے گا،ڈی پی او سید محمد عباس 

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کی مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے جاری احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے بہاولپور سے بیرون ملک فرار ہونے والے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف ضابطہ کی کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کئے ، جس کے نتیجہ میں بہاولپور پولیس نے 2014میں ملک سے فرار ہونے والے مجرم اشتہاری ذوالقرنین ولد اللہ وسایا جو کہ قتل کے مقدمہ میں تھانہ عباس نگر پولیس کو مطلوب تھا، کو بذریعہ انٹر پول ریڈ وارنٹ جاری کروا کر بیرون ملک سے گرفتار کرکے بہاولپور لایا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجرم جتنا بھی ہوشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔شہریوں کی دادرسی اس صور ت میں ہوسکتی ہے جب ہم ان کے جان ومال کانقصان کرنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں مزید ایسی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

 

 

 
Saturday, February 10, 2024