PRESS RELEASE DATE 12.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(79)

مورخہ 12.02.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، تھانہ کینٹ اور چوکی لاری اڈا تھانہ سول لائینز کی منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 04ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ومنشیات برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کینٹ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان خالد، اکرم عرف کالا اور عبدالخباب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 80لیٹر شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ چوکی لاری اڈا تھانہ سول لائینز پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 01ملزم نعیم خان بلوچ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1300گرام چرس برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(80)

12.02.24

بہاولپور( )ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کا جدید آئی ٹی سہولیات کے استعمال پر زور۔ پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کی طرف سے ماہ جنوری 2024میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 104موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید آئی ٹی سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے ماڈرن پولیسنگ کے نظریہ کو فروغ دینے بارے ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ ماہ بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ 104موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے لیے E۔گیجٹ ایپ کا استعمال موثر ثابت ہو رہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے ڈان لوڈ کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جس سے معاشرے میں پولیس کا وقار مزید بلند ہو رہا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

 
Monday, February 12, 2024