PRESS RELEASE DATE 13.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(81)

مورخہ 13.02.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 07ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب واسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سول لائینز، تھانہ اوچشریف، تھانہ سٹی حاصل پور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 05ملزمان رب نواز، عبدالرحمن، مرید حسین، سرفراز اور آصف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 195لیٹر شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ سٹی حاصل پور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 02ملزمان ابرار حسین اور اعجاز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 02عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس.

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز) (82

13.02.24

بہاولپور( ) ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں عادی منشیات بحالی اسکواڈ  نے اپنے کام کو عملی جامہ پہناتے ہوئے سال 2024کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔ منشیات کی دلدل میں پھنسے 99افراد میں سے 85کو صحت یاب ہونے پر ان کی فیملیز کے حوالے کیا جاچکا ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیوں کے ساتھ ساتھ منشیات کے عادی افراد کی زندگی کی طرف بحالی کا کام بھی جاری رہے گا۔بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم کیا ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے منشیات کے خلاف جاری مہم میں ڈی پی او سید محمد عباس کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ منشیات کی دلدل میں پھنسے ایسے تمام شہری جنہیں نا صرف گھر والے بلکہ معاشرہ بھی بوجھ کے طور پر گردانتا ہے، ایسے تمام منشیات کے عادی افراد کو ڈسٹرکٹ پولیس نے اپناتے ہوئے مختلف مقامات سے پک کیا اور مفت علاج معالجہ ، رہائش کھانا وغیرہ کی سہولیات دے کر نئی زندگی کی جانب قدم بڑھانے میں مدد کرتے ہوئے معاشرے کا معزز شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے خصوصی اسکواڈ نے منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کا کام جاری رکھتے ہوئے گزشتہ سال 756افراد جبکہ رواں سال میں اب تک 99افراد کو ہسپتال داخل کیا جن میں سے 14افرادزیر علاج ہیں بقیہ کو صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کا روانہ کیا جاچکا ہے۔ زیر علاج افراد کو فری رہائش، بہترین کھانا، دھوبی، ہیئر کٹنگ کی سہولیات کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر مختلف جسمانی ورزش اور ان کی اصلاح کے لئے مختلف کلاسز کا بھی عمل جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کی بھر پور کوشش جاری ہے، یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے اور ہمارا فرض بھی۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم کیا ہے۔صحت یاب ہونے والے افراد کی فیملیز نے ڈی پی او بہاولپور کی اس کاوش کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

ترجمان بہاولپور پولیس

  

 

 

Tuesday, February 13, 2024