PRESS RELEASE DATE 14.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(83)

مورخہ 14.02.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 11ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ مسافرخانہ، تھانہ صدر احمد پور شرقیہ اور تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 05ملزمان قاسم، آصف، خادم حسین، معظم مظہر اور عمر قریشی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 195لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ صدر حاصل پورنے منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے 02 ملزمان آصف اور غلام مرتضی عرف جاوید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1980گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ اوچشریف اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 04 ملزمان عرفان، خالد بشیر، حفیظ اور غلام مرتضی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور اور 01عدد ریوارلور 32بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(84) 

مورخہ 14.02.24

بہاول پور ( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، تھانہ سٹی حاصل پور پولیس کی قمار بازی ایکٹ کے تحت کارروائی ،06ملزمان کو دا ئوپر لگی رقم سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان پابند سلاسل ۔ معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پر امن معاشرے کی ضمانت ہے۔، ایسی مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سٹی حاصل پور پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی ،تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر بیوہ کالونی میں بذریعہ بلیئرڈ ٹوکن ،جوا کھیلتے ہوئے 06ملزمان کو دا ئوپر لگی رقم سمیت گرفتار کرلیا۔عوام الناس کا ایس ایچ او اور ٹیم کو خراج تحسین، معاشرتی جرائم کی وجہ سے نوجوان نسل کی تباہی کو روکنا مقصود ہے، ایس مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ اس موقع پر ڈی پی او نے اپنے پیغام میں کہا کہ معاشرتی جرائم کا خاتمہ ہی پرامن معاشرے کی ضمانت ہے۔ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

 
Wednesday, February 14, 2024