PRESS RELEASE DATE 15.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(85)
مورخہ 15.02.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 05ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ بغدادالجدید اور تھانہ عنائتی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان رومیل عرف رومی مسیح اور عبدالرزاق کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 45لیٹر شراب برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ سٹی حاصل پور اور تھانہ سمہ سٹہ پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03ملزمان غلام مصطفی، علی حسنین اور اعجاز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 02عدد پسٹل 30بور اور 01عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(86)
15.02.24 
بہاول پور(     ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے احکامات، پولیس خدمت مرکز ٹیم نے 03سال سے روپوش مجرم اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔مجرم جتنا بھی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،ڈی پی او سید محمد عباس
 تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے جاری احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیرکمانڈ پولیس خدمت مرکز ٹیم نے جنرل ویریفکیشن کروانے کے لئے آنے والے شخص عبدالمجید کو سروس فراہم کیں تو معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص تھانہ سمہ سٹہ پولیس کو عرصہ تقریبا 03سال سے مطلوب تھا۔ جس کو پولیس خدمت مرکز ٹیم نے گرفتار کرلیا اور تھانہ سمہ سٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجرم جتنا بھی ہوشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔شہریوں کی دادرسی اس صورت میں ہوسکتی ہے جب ہم ان کے جان ومال کا نقصان کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(87)
مورخہ 15.02.24
بہاول پور(          )ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ کوتوالی اور CIAپولیس کی مشترکہ کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03ملزمان گرفتار ۔ لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کوتوالی اور CIAپولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اورموثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 03ملزمان عبدالوہاب، ذیشان اور راشد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیتی 06عدد موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کئے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ کوتوالی اور CIAپولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

Thursday, February 15, 2024