PRESS RELEASE DATE 17.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(90)

مورخہ 17.02.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 09ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کوتوالی، تھانہ سمہ سٹہ، تھانہ نوشہرہ جدید،سٹی احمد پور شرقیہ اور تھانہ قائم پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 06ملزمان فرحان ،عبدالمالک، سلیم،خضر شاہ ،عرفان اور نعمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 228لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے 01ملزم صفدر علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1170گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ صدر یزمان اور تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 02ملزمان وریام اور عمران کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30بور اور 1عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز) (91

17.02.24

بہاولپور( ) ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایات کی روشنی میں عادی منشیات بحالی اسکواڈ  نے اپنے کام کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ضلع بھر کے تمام تحصیلوں سے منشیات کے عادی افراد کو برائے علاج معالجہ پک کرنا شروع کردیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیوں کے ساتھ ساتھ منشیات کے عادی افراد کی زندگی کی طرف بحالی کا کام بھی جاری رہے گا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے منشیات کے خلاف جاری مہم میں ڈی پی او سید محمد عباس کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ منشیات کی دلدل میں پھنسے ایسے تمام شہری جنہیں نا صرف گھر والے بلکہ معاشرہ بھی بوجھ کے طور پر گردانتا ہے، ایسے تمام منشیات کے عادی افراد کو ڈسٹرکٹ پولیس نے اپناتے ہوئے سرکل احمد پور شرقیہ سے انچارج خدمت مرکز محمد ایوب اور ایس ایچ او تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پک کیا۔جن کو بہاولپور منشیات بحالی ہسپتال میں بغرض مفت علاج معالجہ ، رہائش کھانا وغیرہ کی سہولیات دے کر نئی زندگی کی جانب قدم بڑھانے میں مدد کرتے ہوئے معاشرے کا معزز شہری بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے خصوصی اسکواڈ نے منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کے کام کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ضلع کے تمام سرکلز سے ایسے افراد کو پک کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کی بھر پور کوشش جاری ہے، یہ ایک صدقہ جاریہ بھی ہے اور ہمارا فرض بھی۔ بہاولپور ضلع کو منشیات فری زون بنانے کا عزم کیا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

  

 

 

 

Saturday, February 17, 2024