PRESS RELEASE DATE 19.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(93)

مورخہ 19.02.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ دو روز کی مختلف کارروائیوں میں 13ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ بغداد الجدید ، تھانہ عباس نگر، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ،تھانہ صدر یزمان، تھانہ خیرپورٹامیوالی اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 08ملزمان سجاد سکندر، غلام مرتضی، امجد،نعمان ، ندیم،شہباز،قاسم اور عمر حیات کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 330لیٹر شراب اور01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ خیر پور ٹامیوالی، تھانہ عنائتی اور تھانہ صدر یزمان پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزم شاہد عرف شاہدی ،نوید علی کالا اور محمد خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03کلو 550گرام چرس اور 20گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 02ملزمان راشد علی اور عمران قریشی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30بور اور 01 عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(94)

19-02-2024 

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی ہدایات پر 19ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل، 2200سے زائد افسران و جوان تعینات، سیکیورٹی پلان جاری، جیپ ریلی کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔کسی شر پسند کو امن خراب کرنے کا موقع نہیں دیں گے، شہری ایک پرامن ماحول میں جیپ ریلی کے ایونٹس سے لطف اندوز ہو سکیں گے،ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میں TDCPکے زیر اہتمام 19ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی 2024کے موقع پر 2200سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی کو الرٹ ہو کر سرانجام دیں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شرپسند عناصر ، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔ ریس ٹریک کو ہر ممکن طریقہ سے کلیئر رکھا جائے ،شرکا جیپ ریلی کے قیام کی جگہ سکیورٹی ہائی الرٹ رکھیں اور کسی غیر متعلقہ شخص کو ہر گز قریب نہ آنے دیں ۔گاڑیوں کی پارکنگ مختلف پروگرامز سے مناسب فاصلے پر طے شدہ مقام پر کرائی جائے۔ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے جو اپنی نفری کے ہمراہ گاڑیوں کی مناسب جگہ پارکنگ اور روٹ کو کلیئر رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھیں گے۔چولستان جیپ ریلی کے موقع پر ضلع پولیس،ڈولفن فورس،ایلیٹ فورس،ٹریفک فورس،سپیشل برانچ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور معاون محکمہ جات کے اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جنہیں ڈیوٹی کے متعلقہ تمام ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کے آپس میں باہمی رابطہ رکھنے کے لیے وائرلیس بیس سیٹ مختلف مقامات پر نصب کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کسی بھی وقت ہنگامی صورت حال کے پیش نظر پولیس لائنز میں نفری ہمہ وقت تیار رہے گی۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر تمام ملازمان کی حاضری اور ملازمان کے بروقت رہائش و کھانے کو یقینی بنائیں گے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

****************

 
Monday, February 19, 2024