بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 05ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ صدر بہاولپور ، تھانہ ڈیرہ نواب صاحب اور تھانہ سٹی یزمان پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان عامر درکھان، شملہ رام عرف عمران اور عبدالجبار کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 190لیٹر شراب اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ سمہ سٹہ اور تھانہ سٹی یزمان پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 02ملزمان علی حسن عرف موٹا اور شاہ زیب علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
ترجمان بہاولپور پولیس
*******************
ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز (96)
20.02.24
بہاول پور ( ) وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈی پی او سید محمد عباس کا سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹر کی نئی تعمیر شدہ جدید سہولیات سے آراستہ بلڈنگ کا افتتاح۔ ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات پر ڈی ایس پی صدر سرکل سید اظہر رضا گیلانی اور ان کی ٹیم نے بہاولپور کی عوام کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر کا خواب سچ کر دکھایا۔ عوام الناس بنا کسی دشواری کے پروقار ماحول میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس پروسیس کروا سکتے ہیں،ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ڈی آئی جی کیپٹن (ر) سید احمد مبین شہید پولیس ڈرائیونگ لائسنسنگ سینٹر کی نئی جدید سہولیات سے آراستہ پروقار بلڈنگ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدی حافظ، ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد یونس، ڈی ایس پی صدر سرکل اظہر رضا گیلانی، ڈی ایس پی لیگل عبدالرف جاوید اور ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد فیاض سمیت شہر کی دیگر معزز شخصیات کے علاوہ میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ نئے ڈرائیونگ لائسنس سینٹر میں شہری ایک پروقار ماحول میں باعزت طور پر اپنا لائسنس جاری کروا سکیں گے جہاں پر اسپیشل/معذور افراد کیلئے علیحدہ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ شہریوں کی سہولت کیلئے ویٹنگ ایریا میں بہترین صوفہ سٹنگ کا بندوبست کیا گیا ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس سادہ مگر پروقار تقریب کے شرکا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لائسنسنگ سینٹر میں بہاولپور کے شہری جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ شہری آن لائن ٹیسٹ کے ذریعے بغیر کسی سفارش کے صرف قومی شناختی کارڈ کے ذریعے لرنر اور لائسنس کے لیے اپلائی/ جاری کروا سکیں گے جس کی آن لائن مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی و کم علمی اور ناتجربہ کار ڈرائیورز کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں، لائسنس ایشو کرنے میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت مدنظر رکھا جا رہا ہے، ٹریفک اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ مزید عوام کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور تربیتی سیمینار بھی منعقد کئے جائیں تاکہ شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو محفوظ بنا سکیں۔