PRESS RELEASE DATE 21.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(97)

مورخہ 21.02.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 06ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ومنشیات برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کینٹ، تھانہ سول لائینز اور تھانہ قائم پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان اینجل فاروق عرف رومی،نادر اور فیاض موچی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 225لیٹر شراب اور  عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ کوتوالی، تھانہ مسافر خانہ اور تھانہ قائم پور پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزم عبدالرحمان، نوید الرحمن اورخیر محمد عرف خیری کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02کلو 100 گرام چرس برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے  پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

******************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(98)

21-02-2024 

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ 19ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ، 2200سے زائد افسران و جوان شفٹ وائز سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جیپ ریلی کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔کسی شر پسند کو امن خراب کرنے کا موقع نہیں دیں گے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میںTDCPکے زیر اہتمام 19ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی 2024کے موقع پر 2200سے زائد پولیس افسران و جوان سیکیورٹی فرائض سرانجام دیں دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی کو الرٹ ہو کر سرانجام دیں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شرپسند عناصر ، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔ ریس ٹریک کو ہر ممکن طریقہ سے کلیئر رکھا جائے ،شرکا جیپ ریلی کے قیام کی جگہ سکیورٹی ہائی الرٹ رکھیں اور کسی غیر متعلقہ شخص کو ہر گز قریب نہ آنے دیں ۔گاڑیوں کی پارکنگ مختلف پروگرامز سے مناسب فاصلے پر طے شدہ مقام پر کرائی جائے۔ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک کی نگرانی میں جاری کردہ ٹریفک پلان پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ٹریفک عملہ گاڑیوں کی مناسب جگہ پارکنگ اور روٹ کو کلیئر رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھیں ۔چولستان جیپ ریلی کے موقع پر ضلع پولیس،ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس،ٹریفک فورس،سپیشل برانچ، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور معاون محکمہ جات کے اہلکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جنہیں ڈیوٹی کے متعلقہ تمام ہدایات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کے آپس میں باہمی رابطہ رکھنے کے لیے وائرلیس بیس سیٹ مختلف مقامات پر نصب کئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ کسی بھی وقت ہنگامی صورت حال کے پیش نظر پولیس لائنز میں اضافی نفری ہمہ وقت تیار ہے۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر تمام ملازمان کی حاضری اور ملازمان کے بروقت رہائش و کھانے کو یقینی بنائیں ۔

ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

 

 

Wednesday, February 21, 2024