PRESS RELEASE DATE 22.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(99)

مورخہ 22.02.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 11ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات واسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کوتوالی، تھانہ سول لائینز اور تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان شاہد، ارشاد، عبدالقیوم اور وزیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 250لیٹر شراب اور 01 عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ کوتوالی، تھانہ عباس نگر اور تھانہ اوچشریف پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزم سجاد علی، الطاف اور الطاف کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05کلو 140گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ عباسنگر ، تھانہ نوشہرہ جدید، تھانہ صدر یزمان اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 04ملزمان ممتاز، آصف، عاشق اور عامر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30 بور اور 01عدد بندوق 12بور برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے  پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(100)

22-02-2024 

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے روز ایونٹ کے مختلف مقامات کا وزٹ کیا ۔ ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کے متعلق بریف کیا اور فول پروف سکیورٹی کویقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔کسی شرپسند کو امن خراب کرنے کا موقع نہیں دیں گے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس ڈیزٹ جیپ ریلی کے دوسرے روز ایس ڈی پی او سرکل یزمان محمد عامر خان، ایس ڈی پی او سرکل احمد پور شرقیہ فرخ جاویداور انچار ج سکیورٹی خرم ذکاء کے ہمراہ ریلی کے روٹ، دلوش اسٹیڈیم اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی کو چیک کیا۔ ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق بریف کیا اور فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی کو الرٹ ہو کر سرانجام دیں اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شرپسند عناصر ، مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔ ریس ٹریک کو ہر ممکن طریقہ سے کلیئر رکھا جائے ،شرکا جیپ ریلی کے قیام کی جگہ سکیورٹی ہائی الرٹ رکھیں اور کسی غیر متعلقہ شخص کو ہر گز قریب نہ آنے دیں۔ٹریفک عملہ گاڑیوں کی مناسب جگہ پارکنگ اور روٹ کو کلیئر رکھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کو رواں دواں رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی اضافی نفری کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے اورپولیس کے تمام افسران سینٹرل کنٹرول روم سے منسلک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام سینئر افسران، ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجودرہیںاور اس ایونٹ کو کامیاب اور پرامن بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جائے۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ اس پروگرام کے پرامن انعقاد میں ہماری مدد و نصرت فرمائے : آمین

ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

 

Thursday, February 22, 2024