PRESS RELEASE DATE 24.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(103)

مورخہ 24.02.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 10ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات واسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ صدر بہاول پور، تھانہ صدر احمد پور شرقیہ اور تھانہ عنائتی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان حسنین، رحمت علی، افضل عرف کالا اور عبدالستار کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 96لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ بغدادالجدید اور تھانہ اوچشریف پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان نزیر اور عامر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ ڈیراور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 04ملزمان رانا اشہر، عبدالمنان، طلحہ اور شان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01عدد رائفل 44بور، 01عدد رائفل 222بور اور 02عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے  پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(105)

25.02.24

بہاو ل پور( )ڈی پی او سید محمد عباس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے سخت احکامات جاری، منفی عناصر کی سرکوبی اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، شہریوں کو ایک خوشگوار ماحول میں بہترین سروس ڈیلیوری بھی ناگزیر ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس کی افسران کو ہدایات

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس نے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے حوالے سے پولیس افسران کو سخت احکامات جاری کر دیے، انہوں نے کہا کہ جانفشانی اور ایمانداری سے کام کرتے ہوئے معاشرے کے ناسور عناصر کے خلاف آپریشن کو تیز کیا جائے، مجرمان اشتہاری، منشیات فروش، راہزنوں اور دیگر منفی عناصر کو قانون کے مطابق گرفت میں لاتے ہوئے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ اسپیشل انشیٹو پولیس اسٹیشنز بنانے کا مقصد ہیکہ شہریوں کو ایک پرسکون اور جاذب نظر ماحول میں بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے کیونکہ ہر آنے والا شہری ہمارے لیے ایک وی آئی پی کی حیثیت رکھتا ہے لہذا کسی بھی شہری کے ساتھ منفی رویہ کی شکایت پر متعلقہ افسر کو سخت احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈی پی او سید محمد عباس نے شہریوں سے بھی مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر معزز شہری کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں اور ہمارا مقصد صرف اور صرف بہاولپور کے باسیوں کو ایک محفوظ بہاولپور دینا ہے تاکہ ملک و قوم کی ترقی میں ایک مثبت کردار ادا کر سکیں اور جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔  

ترجمان پولیس بہاولپور

*******************

 

 

 

Saturday, February 24, 2024