PRESS RELEASE DATE 26.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(107)

مورخہ 26.02.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 08ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات واسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ صدر حاصل پور اور تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان ظہور احمد اور سعید احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 60لیٹر شراب اور 10بوتلیں ولائتی شراب برآمد کرلیں۔اسی طرح تھانہ سول لائینز ، تھانہ مسافرخانہ اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان صابر حسین ، وسیم منظور اور امتیاز احمد عرف خضر حیات کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05کلو 730گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ سول لائینزاور تھانہ عنائتی پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03ملزمان شہباز حسین ،فیضان احمد اور عبدالرحمن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے  پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(108)

26.02.24

بہاو ل پور( )آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس لائینز میں ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں جسمانی پیمائش(قد و چھاتی)کے لئے 10بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔ لیڈیز پولیس کی قد کی پیمائش کے لئے علیحدہ بوتھ قائم۔محنت،قابلیت اور میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواران ہی پولیس میں بھرتی ہونے کے اہل ہونگے، چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ  

تفصیلات کے مطابق بھرتی برائے کانسٹیبلان/لیڈی کانسٹیبلان/ٹریفک اسسٹنٹ 2024کے حوالے سے پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس  میں بھرتی فارم جمع کروانے کے بعد امیدواران کی سکروٹنی کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں پہلے مرحلے میں جسمانی پیمائش (قدو چھاتی براے مرد)(قد پیمائش براے خواتین امیدواران)کا عمل شروع ہے۔ جسمانی پیمائش (قدو چھاتی )کے مرحلے میں کامیاب امیدوار اگلے مرحلے دوڑ میں حصہ لے سکے گا۔ تمام مراحل پولیس آفیسران پر مشتمل بورڈ کی زیرنگرانی جاری ہیں۔ آفیسران میں چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ خرم شکور DIG،کیپٹن (R)محمد اجمل SSPاور ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کے علاوہ دیگر افسران شامل ہیں ۔چیئرمین بورڈ نے امیدواران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کے تمام مراحل میرٹ پر مکمل کیے جائیں گے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور بھرتی کے لیے صرف وہی امیدوار اہل ہوگا جو میرٹ پر پورا اترے گا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے کسی قسم کی سفارش یا رشوت کی ضرورت نہیں ہے اگر آپ کو کسی بھی شخص نے بھرتی کروانے کیلئے بد عنوانی کی ہے تو ایسے عناصر کی فوری طور پر ہمیں نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے اور ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے ہر بوتھ پر ویڈیو کیمرے لگائے گئے ہیں۔ چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس کے ہمراہ جسمانی پیمائش کے حوالے سے کیے گئے تمام تر انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔انہوں نے افسران و ملازمان کو ہدایت کی کہ امیدواروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ان کی رہنمائی بھی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسمانی پیمائش کے حوالے سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ پرامن ماحول میسر آسکے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

 

 

Monday, February 26, 2024