PRESS RELEASE DATE 27.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(109)

مورخہ 27.02.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 06ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ قائم پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان وسیم علی، ناصر عباسی اورعجیب خان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 78لیٹر شراب برآمد کرلیں۔اسی طرح تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01ملزم عرفان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1320گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ صدرحاصل پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 02ملزمان محمد خان اور احمد علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 9mmاور 01عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے  پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(110)

27.02.24

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، تھانہ چنی گوٹھ پولیس کی قمار بازی ایکٹ کے تحت کارروائی، 07ملزمان کو داو پر لگی رقم سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان پابند سلاسل ۔ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہی ایک پر امن معاشرے کی ضمانت ہے،ڈی پی او سید محمد عباس

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے احکامات کے تحت تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موضع چک کہیل فصل گندم میں چھپ کر جوا کھیلنے میں مصروف 07ملزمان یعقوب، شریف، اقبال،عباس، بلال، امجد اور جاوید کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور تاش کے پتے قبضہ پولیس میں لے لئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہی ایک پرامن معاشرے کی ضمانت ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

 

*********************

 

Tuesday, February 27, 2024