PRESS RELEASE DATE 28.02.2024 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(111)
مورخہ 28.02.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 05ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 01ملزم اجمل جوئیہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد کرلیں۔اسی طرح تھانہ قائم پور پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01ملزم اختر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1600گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ ڈیراور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03ملزمان رانا اشہر، عبدالمنان اور طلحہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01عدد رائفل 44بور، 01عدد رائفل 222اور 01عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے  پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

 

Wednesday, February 28, 2024