PRESS RELEASE DATE 29.02.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(112)

مورخہ 29.02.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 10ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ مسافرخانہ، تھانہ صدر احمد پورشرقیہ، تھانہ عنائتی اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 07ملزمان اقبال، جمشیدعرف جمی، دلشاداحمد، منیر احمد عاصم، خضرعباس بلوچ، یسین اور ندیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 405لیٹر شراب اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ سٹی یزمان پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01ملزم جاوید اقبال جٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1700گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ صدر بہاولپور اور تھانہ صدر یزمان پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 02 ملزمان اکبر اور شاہد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01عدد رائفل 44بور، 01عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے  پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(113)

29.02.24

بہاو ل پور( )ڈی پی او سید محمد عباس نے رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ضلع کے تمام تجارتی مراکز اور بڑی چھوٹی مارکیٹوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے متعلق احکامات جاری کر دئیے، ایس ڈی پی اوز تجارتی مراکز، کاروباری مارکیٹوں کا سیکیورٹی آڈٹ کریں،رمضان المبارک سے پہلے پولیس افسران تاجر برادری کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعتماد میں لیں، ڈی پی او کی پولیس افسران کو ہدایات جاری۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس معاشرے کے ہر طبقہ کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے رمضان المبارک کی آمد سے پہلے ضلع بھر کے اہم تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضلع پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی سیکیورٹی ناگزیر ہے۔ تاجر اور چھوٹے دوکاندار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، تاجر اور چھوٹے دوکاندار مکمل احساس تحفظ کے ساتھ ملک کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں، ڈی پی او نے کہا کہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں میں سیکیورٹی کے حوالے سے وہ تمام ایس او پیز پورے ہونے چاہیں جنہیں تجارتی مراکز کی سیکورٹی کے حوالے سے لازمی قرار دیا گیاہے، انہوں نے کہا کہ پولیس پٹرولنگ پر جو افسران مامور ہوں گے وہ تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی سیکیورٹی چیکنگ کے بھی ذمہ دار ہوں گے، ڈی پی او نے کہا کہ سیکیورٹی پر تعینات پولیس والے ہوں یا تاجر برادری کے نجی سیکیورٹی گارڈز، سب کا ہر قسم کے حالات کے حوالے سے تیار اور ہائی الرٹ رہنا ضروری ہے، ڈی پی او نے مزید ہدایت جاری کیں کہ ایس ڈی پی اوز خود نکلیں اپنے سرکلز میں واقع تجارتی مراکز اور کاروباری مارکیٹوں کی سیکیورٹی چیک کریں، پولیس افسران کاروباری برادری سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انہیں سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کریں، بہاولپور پولیس تاجر برادری کے ساتھ مل کر اطمینان بخش سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے گی۔

ترجمان پولیس بہاولپور

********************

 

 

Thursday, February 29, 2024