PRESS RELEASE DATE 02.03.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(116)

مورخہ 02.03.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 12ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کوتوالی، تھانہ بغدادالجدید، تھانہ اوچشریف اور تھانہ قائم پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 05ملزمان شفقت محمود، صفدر مسیح، بلال، اسد بھٹی اور ممتاز مغل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 275لیٹر شراب01عدد چالوبھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ اوچشریف، تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان عمران گلزار، ارشاد اور اصغر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01کلو 930گرام چرس اور 520گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ صدر بہاول پور، تھانہ مسافرخانہ، تھانہ اوچشریف اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 04ملزمان حسنین، اعجاز، ریحان بلوچ اور صہیب کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور اور 01ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے  پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(117)

02.03.24

بہاولپور( )ڈی پی اوسید محمد عباس کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ، کرائم کو کنٹرول اور منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کریں، چوری شدہ مال مسروقہ کو برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا جائے، عوام کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری پر بھر پور توجہ دی جائے،شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، ڈی پی اوسید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کرائم کنٹرول کے حوالے سے پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس نے ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدیٰ حافظ کے ہمراہ ضلع میں امن وامان اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنزکے ریکریشن ہال میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کی۔اس موقع پرڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پولیس آفیسرز معاشرے کی اصلاح اور ترقی و بلندی میں ہمارا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ہم قانون کی بالا دستی، جرائم پشہ عناصر کی سرکوبی اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے صف اول کے سپاہی ہیں ۔انصاف کی بروقت فراہمی اور لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمارا عزم ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ عوام کے ساتھ عزت و احترام اور باوقار طریقہ سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل احسن طریقے سے حل کیے جائیں۔ شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوںاورپکار15کی کال موصول ہونے پر قابل دست اندازی پولیس جرم پایا جائے تو فوری طور پر مقدمہ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کے دوران آنے والے سائلین کی فوری داد رسی کرکے واپس رپورٹ بھجوائیں۔ تمام شہری ہمارے لیے قابل عزت ہیں۔ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز / تھانہ کی سطح پر ہی حل ہونے چاہیے تاکہ عوام کا پولیس پر مزید اعتماد بڑھے۔ مجرمان اشتہاری اورقانون شکن عناصر کو گرفتار کریں۔ مقدمات میں ملوث ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے ۔ کمیونٹی پالیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری پر بھی بھر پور توجہ ہونی چاہیے۔ شہریوں کی جانب سے ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر پکار15پرموصول ہونے والے کالزپر فوری طورپر ریسپانس کریں۔اس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیںکی جائے گی۔ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ کی حدود میں کرائم کو کنٹرول کریں، ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں اورگشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے موسم بہار میں پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔میٹنگ کے آخرمیں ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوزکوموٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی کو یقینی بنانے، درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کے متعلقہ افسران کو ٹاسک سونپے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 
Saturday, March 2, 2024