PRESS RELEASE DATE 03.03.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(118)

مورخہ 03.03.24

 بہاولپور(        )ڈی پی او سید محمد عباس کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ، کرائم کو کنٹرول اور منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کریں، چوری شدہ مال مسروقہ کو برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا جائے، عوام کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری پر بھر پور توجہ دی جائے،شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کرائم کنٹرول کے حوالے سے پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسید محمد عباس نے ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدیٰ حافظ کے ہمراہ ضلع میں امن وامان اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس لائنزکے ریکریشن ہال میں ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ میٹنگ کی۔اس موقع پرڈی پی او نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت پولیس آفیسرز معاشرے کی اصلاح اور ترقی و بلندی میں ہمارا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ہم قانون کی بالا دستی، جرائم پشہ عناصر کی سرکوبی اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے صف اول کے سپاہی ہیں۔انصاف کی بروقت فراہمی اور لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ہمارا عزم ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ عوام کے ساتھ عزت و احترام اور باوقار طریقہ سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل احسن طریقے سے حل کیے جائیں۔ شہریوں کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں اور پکار 15 کی کال موصول ہونے پر قابل دست اندازی پولیس جرم پایا جائے تو فوری طور پر مقدمہ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کے دوران آنے والے سائلین کی فوری داد رسی کرکے واپس رپورٹ بھجوائیں۔ تمام شہری ہمارے لیے قابل عزت ہیں۔ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز / تھانہ کی سطح پر ہی حل ہونے چاہیے تاکہ عوام کا پولیس پر مزید اعتماد بڑھے۔ مجرمان اشتہاری اور قانون شکن عناصر کو گرفتار کریں۔ مقدمات میں ملوث ملزمان کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ کمیونٹی پالیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری پر بھی بھر پور توجہ ہونی چاہیے۔ شہریوں کی جانب سے ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر پکار 15 پر موصول ہونے والے کالزپر فوری طورپر ریسپانس کریں۔اس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیںکی جائے گی۔ایس ڈی پی اوز اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے تھانہ کی حدود میں کرائم کو کنٹرول کریں، ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں اورگشت کے نظام کو موثر بناتے ہوئے موسم بہار میں پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپورکارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔میٹنگ کے آخرمیں ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کوموٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی کو یقینی بنانے، درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کے متعلقہ افسران کو ٹاسک سونپے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

**************************

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(119)

03.03.24

بہاو ل پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میں مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات، سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات کی روشنی میں اتوار کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی،بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں پر جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کیلئے موثر سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کے ارد گر د گشت کو ہر صورت یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اور اقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، معاشرتی امن کے لیے بہاولپور میں رہنے والے تما م اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ عبادت گاہوں میں بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہوں ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

**********************

 

Sunday, March 3, 2024