PRESS RELEASE DATE 04.03.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(119)

04.03.24

بہاو ل پور( )آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی کے دوسرے مرحلے میں رننگ (دوڑ)کے ٹیسٹ کا عمل جاری ہے۔ محنت، قابلیت اور میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواران ہی پولیس میں بھرتی ہونے کے اہل ہونگے، چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ 

 تفصیلات کے مطابق بھرتی برائے کانسٹیبلان/لیڈی کانسٹیبلان/ٹریفک اسسٹنٹ 2024کے حوالے سے پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس  میں بھرتی کے لئے پہلے مرحلے جسمانی پیمائش(قد و چھاتی)میں کامیا ب امیدواران کی سکروٹنی کے بعد رننگ(دوڑ)کے ٹیسٹ کا عمل شروع ہے۔ رننگ (دوڑ)کے مرحلے میں کامیاب امیدوار اگلے مرحلے تحریری امتحان میں حصہ لے سکے گا۔  تمام مراحل پولیس افسران پر مشتمل بورڈ کی زیرنگرانی جاری ہیں۔ آفیسران میں چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ خرم شکور DIG، ایس ایس پی راے اجمل، ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدی حافظ و دیگر افسران شامل ہیں ۔چیئرمین بورڈ نے امیدواران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کے تمام مراحل میرٹ پر مکمل کیے جائیں گے۔ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور بھرتی کے لیے صرف وہی امیدوار اہل ہوگا جو میرٹ پر پورا اترے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے کسی قسم کی سفارش یا رشوت کی ضرورت نہیں ہے اگر آپ کو کسی بھی شخص نے بھرتی کروانے کیلئے بد عنوانی کی ہے تو ایسے عناصر کی فوری طور پر ہمیں نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے اور ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے رننگ(دوڑ)کے ہر مرحلے کی ویڈیو ریکارڈنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ شفافیت کے عمل کو برقرار رکھا جائے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس 

***************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(120)

04.03.24

بہاولپور( )پولیس کی جانب سے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے ماہ فروری 2024میں 360مجرمان اشتہاری اور 80 عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کیا جا کر انکو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے، ڈی پی او سید محمد عباس کی افسران کو ہدایات

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا۔ اسی سلسلے میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ ماہ بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاریوں کا سلسلہ ہے۔ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے Aکیٹگری کے 26مجرمان اشتہاری اور Bکیٹگری کے 334مجرمان اشتہاری سمیت کل 360 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے Aکیٹگری کا 01جبکہ Bکیٹگری کے 79سمیت کل 80عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ ان کی طرف سے مجرموں کے گرفتاریوں اور عوام الناس کو دیئے گئے ریلیف سے لگایا جاتا ہے جس کی پیش نظر بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کو انعامات جبکہ ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

****************************

 

 
Monday, March 4, 2024