PRESS RELEASE DATE 05.03.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(121)

مورخہ 05.03.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ دو روز کی مختلف کارروائیوں میں 25ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ بغدادالجدید، تھانہ صدر احمد پور شرقیہ، تھانہ نوشہرہ جدید، تھانہ سٹی یزمان ، تھانہ خیر پور ٹامیوالی، تھانہ مسافرخانہ اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 505لیٹر شراب اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ بغدادالجدید، تھانہ خیر پور ٹامیوالی ، تھانہ اوچشریف، تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 07ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 08کلو 560گرام چرس اور 60گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ عباس نگر، تھانہ اوچشریف اور تھانہ سٹی یزمان پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور اور 03عدد ریوالور 32بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے  پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

****************************

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(122)

05.03.24

بہاول پور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس نے ماہ فروری 2024میں منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈان کیا، 117مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے 117منشیات فروش گرفتار کئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد ہوئی۔ بہاولپور سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف سے منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ بہاول پور پولیس نے گزشتہ ماہ سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کی گرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے 117مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے 117ملزمان کو بند حوالات کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 39کلو 640گرام چرس، 130گرام ہیروئن، 42گرام کرسٹل آئس، 05کلو بھنگ، 3373لیٹر شراب اور 07چالو بھٹیاں برآمد کیں۔اس حوالے سے ڈی پی او سید محمد عباس نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔منشیات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کا بہاولپور سے خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(123)

مورخہ 05.03.24

بہاول پور(          )ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ کوتوالی پولیس کی کارروائی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار ۔نجی لیبارٹری کا لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ مال مسروقہ برآمد۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم اشفاق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تقریبا 30لاکھ روپے مالیتی نجی لیبارٹری کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد اس کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمدہ مال مسروقہ ضروری کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ کوتوالی پولیس کو شاباش دی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

 

 
Tuesday, March 5, 2024