PRESS RELEASE DATE 06.03.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(124)

مورخہ 06.03.24

 بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، ماہ فروری 2024میں بہاولپور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 49ملزمان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے جرائم پیشہ افراد کا تعاقب کیا جا کر انکو کیفر کردار تک پہنچانے کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے، ڈی پی او سید محمد عباس کی افسران کو ہدایت

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید ٹیکنالوجی پر زور دیا۔ اسی سلسلے میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ ماہ میں بہاولپور پولیس نے سمارٹ پولیسنگ کے ذریعے چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 49 مقدمات درج رجسٹرڈ کئے اور گرفتار 49ملزمان کے قبضہ سے رائفل 16، بندوق/رپیٹر 06عدد ، ریوالور 04عدد ،پسٹل 30بور 143عدد اور 10143رانڈ برآمد کئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں کہ روزانہ کی بنیاد پر ایسی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جدید تکنیکی استعارات کا استعمال جرم کو ہونے سے پہلے روک سکتا ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا کر انکو انجام تک پہنچایا جائے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ ان کی طرف سے مجرموں کے گرفتاریوں اور عوام الناس کو دیئے گئے ریلیف سے لگایا جاتا ہے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(125)

06.03.24

بہاول پور) ( وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات ٹریفک نظام میں بہتری اور شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اپنا کردار ادا کرے۔ شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی اور حادثات سے بچائو ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کی طرف سے SOPجاری

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ڈی ایس پی ٹریفک اور ٹریفک کے تمام سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لا ء انفورسمنٹ و ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیے جائیں۔ دکانوں کے باہر اور سڑکوں پر کاروبار کی ممانعت ہے، فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے والوں کا نہیں پیدل چلنے والوں کا حق ہے ۔ سڑکوں پر سائن بورڈ اور کیٹ آئیز نصب کرائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حادثات کی روک تھام کے حوالے سے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور شاہراہوں کو تجاوزات سے واگزار کروا کر ٹریفک کی روانی کو بلا رکاوٹ یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات کے مطابق قائم کئے گئے ڈرائیونگ سکول و لائسنسنگ سینٹر میں ہر شہری کو ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک اہلکار اپنے پوائینٹس پر دلچسپی سے اپنے فرائض انجام دیں اور ڈیوٹی کے دوران ہر قسم کی تفریق اور تعصب سے بالا تر قانون کے یکساں نفاذ کو یقینی بنائیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(126)

مورخہ 06.03.24

بہاول پور(          )ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کی کارروائی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار ۔ لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ سولر پلیٹس برآمد۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اورموثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم امین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تقریبا 12لاکھ روپے مالیتی چوری شدہ سولر پلیٹس برآمد کرلیں۔ گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد اس کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمدہ مال مسروقہ ضروری کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کو شاباش دی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

 

 

 

 

Wednesday, March 6, 2024