PRESS RELEASE DATE 08.03.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(129)

08.03.24

بہاول پور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، جمعتہ المبارک کے روز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(130)

08.03.24

بہاولپور( )تھانہ بغداد الجدید کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، غریب برگر فروش کا قاتل بر ریمانڈ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،ملزم ڈکیتی معہ قتل کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ بہاولپور پولیس کی اولین ترجیح، جرائم پیشہ افراد کو واضح پیغام، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ایک ملزم محمد اسد عرف چوڑا سکنہ کرناں بستی بہاولپور تھانہ بغداد الجدید پولیس کے پاس قتل معہ ڈکیتی کے مقدمہ میں ریمانڈ پر تھا۔ جس سے آلہ قتل کی ریکوری کی جانی تھی ،پولیس ٹیم ملزم کو لے کر آلہ قتل کی ریکوری کیلئے گئی اور ریکوری کے بعد واپس آرہی تھی  اسی دوران جب 12بی سی کالونی کے پاس پہنچے تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار گرفتار ملزم کے 04ساتھیوں نے اپنے ساتھی ملزم کو چھڑانے کی خاطر پولیس پر سیدھے اندھا دھند جان لیوا فائر کر دیئے۔ پولیس ٹیم نے اوٹ کا سہارا لیتے ہوئے حفاظت خود اختیاری کے تحت حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چار جوابی فائر کیے ،فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو گرفتار ملزم اسد چوڑا اپنے ہی ساتھیوں کے فائرنگ کے نتیجہ میں ہلاک ہو چکا تھا ہلاک ملزم 20سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب و چالان ہوچکا تھا۔حملہ آوور ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ ایس ڈی پی او سٹی سرکل کی سربراہی میں ٹیمیں حملہ آور فرار ملزمان کی تلاش کے لئے ریڈ کر رہی ہیں۔مزید قانونی کارروائی و تحقیقات جاری ہیں۔ واضع رہے کہ ہلاک ملزم نے کچھ عرصہ قبل بہاولپور کے ایک غریب برگر فروش کو دوران واردات فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا جو کہ بعد میں وفات پا گیا تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم اپنی موت آپ مر گیا۔ بہاولپور پولیس کی طرف سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ جرائم پیشہ افراد کیلئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہاولپور کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ تھانہ بغدادالجدید پولیس کو بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر ڈی پی او نے شاباش دی۔

ترجمان پولیس بہاولپور

*********************************+

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(131)

مورخہ 08.03.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی کمانڈ میں تھانہ صدر یزمان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں، لاکھوں روپے مالیتی کرسٹل آئس اور چرس برآمد، مقدمات درج۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہرصورت پورا کیاجائے گا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر یزمان رائو شہزاد بابر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ انفارمیشن پر کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آلٹو کار میں یزمان کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والے منشیات ڈیلر ہمایوں ظفر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی 1020گرام کرسٹل آئس اور 03کلو گرام چرس برآمد کرلی اور ملزم کی زیر سواری گاڑی بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ۔ اسی طرح تھانہ صدر یزمان پولیس نے دوسری کارروائی میں منشیات فروش اقبال تبسم کو گرفتار کیا جس سے 1600گرام چرس برآمد ہوئی ۔پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔منشیات فروشوں کے اس نیٹ ورک میں شامل باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی اوسید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا گھنائونا کاروبار کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔بہترین کارکردگی پر ڈی پی او سید محمد عباس نے تھانہ صدر یزمان پولیس کو شاباش دی۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

 

 

Friday, March 8, 2024