PRESS RELEASE DATE 09.03.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(132)
مورخہ 09.03.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ دو روز کی مختلف کارروائیوں میں 14ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سٹی یزمان ، تھانہ اوچشریف ، تھانہ دھوڑ کوٹ،پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 355لیٹر شراب اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ سول لائینز ، تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ خیر پور ٹامیوالی اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04کلو 780گرام چرس برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ کوتوالی، تھانہ بغدادالجدید، تھانہ صدر احمد پور شرقیہ ، تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 07ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02عدد رائفل، سے 03عدد پسٹل 30 بور اور 01عدد رپیٹر اور 01عدد کاربین برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے  پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

*************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(133)
مورخہ 09.03.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات مکمل۔ ضلع بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، مذہبی عبادتگاہوں،رمضان بازار اور افطار دستر خوانوں پر 2100سے زائد افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔مساجد ، امام بارگاہوں اور مذہبی عبادتگاہوں کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ،،ڈی پی او سید محمد عباس
 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مساجد، امام بارگاہوں، رمضان بازار اور افطار دستر خواں کی حفاظت کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔ ضلع میں472مساجد و امام بارگاہوں پر 2100سے زائد پولیس آفیسران و جوان ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں ۔حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع بھر میں قائم کردہ رمضان بازاروں اور افطار دستر خواں پر عوام الناس کی حفاظت کے پیش نظر ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔ ایس ایچ اوز احترام رمضان المبارک آرڈیننس اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ رمضان المبارک کے دوران ایلیٹ فورس ، ڈولفن اسکوارڈ اور محافظ اسکارڈ اپنی گشت نماز کے اوقات میں مساجد اور امام بارگاہوں کے اردگرد رکھیں گی۔خاص طور پر نماز تراویح ،نماز فجر اور جمعتہ المبارک کے اوقات میں مساجد کے ارد گرد کڑی نگاہ رکھیں گے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ا پنے اپنے علاقہ میں مساجد/امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو اور ڈیوٹی پر مامور افسران وجوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت بارے بریف کریں ۔ جملہ ایس ایچ اوز نماز پنجگانہ، تراویح اور جمع المبارک کے اجتماعات کے وقت اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں متعین نفری کو چیک کرکے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ڈیوٹی پر موجود افسران و جوان وقت مقررہ پر پہنچ چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں اہم عمارات، حساس تنصیبات، شاپنگ سنٹرز، ہوٹلز اور بس اسٹینڈ پر سکیورٹی کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ضلع بھر کی ڈیوٹی کو مانیٹر کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔  
 ترجمان بہاولپور پولیس

*****************

 

Saturday, March 9, 2024