PRESS RELEASE DATE 11.03.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(136)

مورخہ 11.03.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، گزشتہ دو روز کی مختلف کارروائیوں میں 15ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ بغدادالجدید، تھانہ مسافرخانہ، تھانہ ہیڈراجکاں، تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ صدر یزمان اور تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 07ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 240لیٹر شراب اور 02عدد چالو بھٹی برآمد کرلیں۔اسی طرح تھانہ مسافرخانہ، تھانہ ہیڈراجکاں، تھانہ قائم پوراور تھانہ سٹی یزمان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 05ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02کلو 400گرام ہیروئن، 02کلو 50گرام چرس اور 120گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔ جبکہ تھانہ سمہ سٹہ، تھانہ ہیڈ راجکاں اور تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے  پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*****************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(137)

11.03.24

بہاولپور( )ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کا جدید آئی ٹی سہولیات کے استعمال پر زور۔ پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی لیب کی طرف سے ماہ فروری 2024میں ای گیجٹ ایپ کی مدد سے چوری اور چھینے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 85موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے گئے۔جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔ ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے جدید آئی ٹی سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے ماڈرن پولیسنگ کے نظریہ کو فروغ دینے بارے ہدایات جاری کیں۔ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ۔گزشتہ ماہ بہاولپور پولیس نے ای گیجٹ کی مدد سے لاکھوں روپے مالیت کے چوری شدہ 85موبائل فون ریکور کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ۔پنجاب پولیس کے لیے ای ۔گیجٹ ایپ کا استعمال مثر ثابت ہو رہا ہے ۔ موبائل فون چوری یا چھین لیا جائے تو اس کو اب آسانی سے ریکور کیا جاسکتا ہے۔پنجاب پولیس نے ای گیجٹ نام کی موبائل ایپ متعارف کرائی ہے جسے آسانی سے پلے سٹور سے ڈان لوڈ کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد کوئی بھی دکاندار اس کی مدد سے باآسانی جان سکے گا کہ اس کے پاس موجود موبائل فون جو کہ فروخت کرنے کیلئے آیا ہے کسی واردات میں ملوث یا چوری کا تو نہیں ہے جس بابت خدشہ ہونے یا علم ہونے کی صورت میں فوری متعلقہ پولیس کو اطلاع دی جاتی ہے دور حاضر میں پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے کئی وارداتیں ٹریس کی جا رہی ہیں جس سے معاشرے میں پولیس کا وقار مزید بلند ہو رہا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

 
Monday, March 11, 2024