PRESS RELEASE DATE 12.03.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(138)
مورخہ 12.03.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 05ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ مسافر خانہ ، تھانہ سٹی احمد پور اور تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان شہنشاہ، اسماعیل اور غلام رضا کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 70لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ کوتوالی اور تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02 ملزمان سمیر خان اور سجاد بھٹی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02کلو 580گرام چرس برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے  پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

*-*******************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(139)
مورخہ 12.03.24
بہاول پور(          )ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ عنائتی پولیس کی کارروائی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار ، چوری شدہ مہران کار برآمد۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ عنائتی محمد الیاس نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم اعجاز عرف ججی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چوری شدہ مہران کار برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد اس کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمدہ کار ضروری کارروائی کے بعد اصل مالک کے حوالے کی جارہی ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ عنائتی پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

***************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(140) 
12.03.24
بہاول پور(         )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات ، چوکی لاری اڈا تھانہ سول لائینز اور تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف بھر پور کارروائیاں ، بھاری مقدار میں پتنگ اور جان لیوا کیمیکل ڈور برآمد۔ پتنگ بازوں اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، ڈی پی او سید محمد عباس
 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی پتنگ بازی و پتنگ سازی سے متعلق جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے پولیس کو اس ضمن میں کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ جس کے نتیجہ میں انچارج چوکی لاری اڈا نے اسپیشل انفارمیشن پر پتنگ فروش محمد عامر کو پیپل چوک سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں پتنگیں اور دھاتی ڈور قبضے میں لے لی۔جبکہ پتنگ فروشوں کے خلاف دوسری کارروائی میں تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے بشیر احمد کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں پتنگیں اور جان لیوا دھاتی ڈور برآمد کرلی۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔اس حوالے سے ڈی پی او سید محمد عباس کا واضع پیغام ہے کہ پتنگ سازی کے کاروبار اور پتنگ بازی کرنا انتہائی ممنوع ہے یہ ایک خونی کھیل ہے۔ پتنگ بازی اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔پتنگ بازی کھیل نہیں بلکہ جرم ہے کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی کسی کو عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
 ترجمان بہاولپور پولیس 

-************************

 

 

Tuesday, March 12, 2024