PRESS RELEASE DATE 13.03.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(142)
مورخہ 13.03.24
بہاول پور(          )ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ قائم پور پولیس کی چور گینگ کے خلاف کامیاب کارروائی، چوری و سرقہ بالجبر کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار ۔ لاکھوں روپے مالیتی چوری شدہ موٹر سائیکل،مال مویشی و اسلحہ ناجائز برآمد۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ قائم پور پولیس نے ایس ڈی پی او سرکل حاصل پور جام سلیم اختر کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مثر موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر چوری و سرقہ بالجبر کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان کو وارداتوں میں استعمال ہونے والے اسلحہ ناجائز سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیتی 13عدد موٹر سائیکل اور 23لاکھ روپے سے زائد مالیتی مال مویشی برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمد شدہ موٹر سائیکل و دیگر مال مسروقہ ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کئے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پولیس تمام شواہد اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔  ڈی پی او سید محمد عباس نے بہترین کارکردگی پر تھانہ قائم پور پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(141)
مورخہ 13.03.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھرکے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو رمضان المبارک میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کردیئے ۔ ضلع بھر کی مساجد، امام بارگاہوں، مذہبی عبادتگاہوں، رمضان بازار اور افطار دستر خوانوں پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھیں، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ،،ڈی پی او سید محمد عباس
 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مساجد، امام بارگاہوں، رمضان بازار اور افطار دستر خواں کی حفاظت کے لئے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کر دیئے۔ ضلع میں472مساجد و امام بارگاہوں پر 2100سے زائد پولیس آفیسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع بھر میں قائم کردہ رمضان بازاروں اور افطار دستر خواں پر عوام الناس کی حفاظت کے پیش نظر ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔ ایس ایچ اوز احترام رمضان المبارک آرڈیننس اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ رمضان المبارک کے دوران ایلیٹ فورس ، ڈولفن اسکوارڈ اور محافظ اسکارڈ اپنی گشت نماز کے اوقات میں مساجد اور امام بارگاہوں کے اردگرد رکھیں ۔خاص طور پر نماز تراویح ،نماز فجر اور جمعتہ المبارک کے اوقات میں مساجد کے ارد گرد کڑی نگاہ رکھیں گے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ا پنے اپنے علاقہ میں مساجد/امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت بارے بریف کریں ۔ جملہ ایس ایچ اوز نماز پنجگانہ، تراویح اور جمع المبارک کے اجتماعات کے وقت اپنے اپنے تھانوں کی حدود میں متعین نفری کو چیک کرکے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ڈیوٹی پر موجود افسران و جوان وقت مقررہ پر پہنچ چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ضلع بھر میں اہم عمارات، حساس تنصیبات، شاپنگ سنٹرز، ہوٹلز اور بس اسٹینڈ پر سکیورٹی کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ضلع بھر کی ڈیوٹی کو مانیٹر کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔    
 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

Wednesday, March 13, 2024