PRESS RELEASE DATE 4.03.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(143)
مورخہ 14.03.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 09ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کوتوالی، تھانہ ڈیرہ نواب صاحب اور تھانہ دھوڑ کوٹ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان امتیاز حسین، بلال اور ذوالفقار موہانہ کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 180لیٹر شراب اور 02عدد چالو بھٹیاں برآمد کرلیں۔اسی طرح تھانہ سول لائینز پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان وقاص اور شعیب جوئیہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 18گرام ہیروئن اور 300گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والو ں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ سمہ سٹہ ، تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ اور تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے 04ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عام
 پریس ریلیز(144)
مورخہ 14.03.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی کمانڈ میں تھانہ صدر بہاول پور پولیس کی شراب فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں،ولائتی شراب کی بڑی کھیپ برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمہ درج ۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہرصورت پورا کیاجائے گا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر بہاولپور غلام عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ انفارمیشن پر کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کلٹس کار میں شہر و مضافات کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے ڈیلر نوید اقبال اور ساتھی عمانوائیل ساگر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ولائتی شراب کی چھوٹی بڑی 176بوتلیں برآمد کرلیں اور ملزمان کی زیر سواری گاڑی بھی پولیس نے قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔ شراب فروشوں کے اس نیٹ ورک میں شامل باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا گھنائونا کاروبار کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔بہترین کارکردگی پر ڈی پی او سید محمد عباس نے تھانہ صدر بہاولپور پولیس کو شاباش دی۔ 
 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

Thursday, March 14, 2024