PRESS RELEASE DATE 16.03.2024 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(147)
مورخہ 16.03.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 21ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کوتوالی، تھانہ کینٹ، تھانہ سول لائینز، تھانہ عباس نگر، تھانہ مسافرخانہ، تھانہ ڈیرہ نواب صاحب، تھانہ دھوڑ کوٹ ،تھانہ ہیڈراجکاں اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 350لیٹر شراب اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ سول لائینز، تھانہ عباس نگر اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 520گرام ہیروئن اور 02کلو 680گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ تھانہ بغدادالجدید، تھانہ سمہ سٹہ، تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 08 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01عدد رائفل،06عدد پسٹل 30بور اور 01عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

 

Saturday, March 16, 2024