PRESS RELEASE DATE 18.03.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(149)

مورخہ 18.03.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، گزشتہ دو روز کی مختلف کارروائیوں میں 16ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سول لائینز، تھانہ صدر بہاول پور، تھانہ عباس نگر، تھانہ سٹی حاصل پور اور تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 08ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 410لیٹر شراب اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ عباس نگر اور تھانہ مسافر خانہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 01کلو 620گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ سٹی یزمان، تھانہ چنی گوٹھ اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06عدد پسٹل 30بور برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(150)

18.03.24

بہاولپور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو متعدد احکامات جاری کر دئیے۔ پولیس آفیسران محنت اور جانفشانی سے اپنے کام کو یقینی بنائیں اور عوام الناس کے لئے اخلاقیات کا دائرہ کار وسیع کریں،اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ شہری خدمت مراکز ، دفاتر اور پولیس اسٹیشن کے وزٹ کے بعد پولیس سروسز سے متعلق اپنا فیڈ بیک وہاں مہیا کردہ کیو آر کوڈ پر دیں، ڈی پی او

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او سید محمد عباس نے ضلع بھر کے پولیس افسران کوسماج دشمن عناصر کی گرفتاریوں کے و دیگر معاملات کے متعلق احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کیا جائے، ان کی فہرستیں تیار کی جائیں اور تکنیکی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ آئی ٹی کی ٹیمیں تھانوں کی سطح پر افسران سے تعاون کر کے ملزمان کی نقل و حرکت کا تعین کریں اور ہر ممکن وسائل کو استعمال کرتے ہوئے منشیات فروشی کا خاتمہ کیا جائے۔دیگر مقدمات کے حوالے سے بھی ڈی پی او کی طرف سے واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ  مقدمات کے اندراج کا دورانیہ متعین کردیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو " نہ انتظار، نہ سفارش، نہ رشوت" کے نظریہ کے تحت خدمات فراہم کی جا سکیں۔ قتل، اقدام قتل ، بدکاری/ بد فعلی، اغوا برائے تاوان اور ضرر کے مقدمات میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ کے حصول کے بعد 8گھنٹے کے دورانیہ میں مقدمات درج کیے جائیں گے۔ اسی طرح چھینا جھپٹی ، چوری، گاڑی کا چھیننا، گاڑی چوری ، ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات کے اندراج کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ 24گھنٹے ہے جبکہ مالیاتی دستاویزات و معاملات سے متعلق مقدمات کا اندراج زیادہ سے زیادہ 5دن کے اندر اندر ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی آفیسر نے جاری کردہ ہدایات و وضع کردہ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی نہ بنایا تو اس متعلقہ آفیسر کو سخت محکمانہ احتساب سے گزرنا پڑے گا، روازنہ کی بنیاد پر پراگرس چیک کی جا رہی ہے اور شہریوں سے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے، ڈی پی او نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری کو اس معاملہ میں پولیس سے کوئی بھی شکایت ہو تو میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، شہریوں کی شکایت کا ہر ممکن ازالہ کیا جائے گا۔

ترجمان پولیس بہاولپور

************************

 

 

Monday, March 18, 2024