PRESS RELEASE DATE 19.03.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(150)

مورخہ 19.03.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کے احکامات، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 09ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائیگا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کینٹ، تھانہ مسافرخانہ،تھانہ صدر یزمان اور تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان حنیف،کامران،صدیق اور غلام عباس عرف پھلا کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 235لیٹر شراب اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ کینٹ اور تھانہ عنائتی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 04ملزمان عقیل شاہ، اکرم چاچڑ، علی جمیل اور افضل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 02 کلو 960گرام چرس اور 120گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے پر تھانہ مسافر خانہ پولیس نے 01 ملزم ریاست کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 01عدد پسٹل 30بور برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(151)

19.03.24

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی سربراہی میں پولیس کی منشیات ایکٹ کیسسز کے حوالے سے اہم کامیابی،پولیس تھانہ صدر بہاولپور کی بہترین تفتیش کی بدولت منشیات فروش ملزم کو ساڑھے پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا،پولیس نے بہترین تفتیش، میٹریل ،ٹیکنیکل شہادتوں کے ساتھ ملزم کو عدالت میں پیش کیا، بہاول پور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم ہے،اس طرح کی مزید کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رکھی جائیں گیں،ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق بہاولپور پولیس  کو منشیات کے خلاف آپریشن کے دوران ایک اور بڑی کامیابی ملی، مجرم سید راز محمد ولد عبدالجبار قوم سید پٹھان سکنہ پشین، بلوچستان کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کیا گیا تھا ، جس سے مجموعی طور پر 60کلوگرام  چرس(ڈیڑھ من)برآمد کرتے ہوئے 9CNSAکے تحت تھانہ صدر بہاولپور میں مقدمہ درج کیا۔پولیس تھانہ صدر بہاولپور نے بہترین تفتیش کرتے ہوئے عدالت میں تمام میٹیریل اور ٹیکنیکل شہادتوں سمیت ملزم کوپیش کیا۔دوران سماعت 18.03.2024کومعزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ساڑھے پانچ سال قید اور 25ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔واضع رہے کہ ملزم علاقہ غیر سے منشیات لاکر جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں و تعلیمی اداروں میں سپلائی کرتا تھا۔ڈی پی او سید محمد عباس نے تھانہ صدر بہاولپور کی تمام ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی،پولیس کی یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔جدید اور سائنسی طریقہ کار کے مطابق تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ایسے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا نے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

 

 

Tuesday, March 19, 2024