PRESS RELEASE DATE 20.03.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(152)

20.03.24

بہاولپور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون، گزشتہ 24 گھنٹے میں متعدد منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد کرلی۔ضلع بہاولپور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم ہر صورت پورا کیا جائے گا، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، جس کے نتیجہ میں بہاولپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیتے ہوئے 24گھنٹے میں 17مقدمات درج رجسٹرڈ کئے ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 705لیٹر شراب، 50کلو 350 گرام چرس، 3کلو گرام افیون اور بھاری مقدار میں کرسٹل آئس برآمد کرلی۔ جس میں قابل ذکر تھانہ صدر یزمان اور تھانہ ڈیراور کی کارروائیاں ہیں جس میں 47کلو گرام سے زائد منشیات برآمدگی شامل ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے بات کرے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔منشیات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ اس مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کا بہاولپور سے خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

  ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(153)

20.03.24 

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ تھانہ صدر یزمان پولیس کی منشیات فروش ڈیلر کے خلاف کامیاب کارروائی ، مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والا ڈیلر گرفتار، منشیات کی بڑی کھیپ برآمد ، ایک من سے زائد منشیات برآمد،منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ ایس ایچ او تھانہ صدر یزمان را ئوشہزاد بابر نے  سپیشل ٹیم تشکیل دے کر خفیہ انفارمیشن پر کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ہنڈا سٹی کار میں شہر و مضافات کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والے شیخوپورہ کا رہائشی منشیات ڈیلر سلیمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 37کلو 200 گرام چرس اور 03کلو افیون (ایک من سے زائد) برآمد کرلی۔ ملزمان کی زیر سواری گاڑی بھی پولیس نے قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔منشیات فروشوں کے اس نیٹ ورک میں شامل باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ منشیات کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا گھنائونا کاروبار کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔بہترین کارکردگی پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ایس ایچ او تھانہ صدر یزمان اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

 

 
Wednesday, March 20, 2024