PRESS RELEASE DATE 22.03.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(154)

22.03.24

بہاول پور( )ڈی پی او سید محمد عباس کے احکامات، ماہ مقدس کے دوسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او سید محمد عباس کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں رمضان المبارک کے پہل دوسرے جمعتہ المبارک کے حوالے سے مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

***************************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(155)

22.03.24 

بہاول پور( )وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی ہدایات پر ڈی پی او سید محمد عباس کی کمانڈ میں تھانہ ڈیراور پولیس کا منشیات سمگلرز کے خلاف ایک بار پھرگرینڈ آپریشن، بڑی کھیپ پکڑی گئی، تقریبا ایک من منشیات برآمد، منشیات سمگلر گرفتار،مقدمہ درج، منشیات کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، ڈی پی او سید محمد عباس

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس کی زیر کمانڈ ایس ایچ او تھانہ ڈیراور نے خفیہ انفارمیشن سپیشل ٹیم تشکیل دے کر منشیات ڈیلر کے خلاف کامیاب کارروائی کی۔دوران کارروائی ملزم کی زیر سواری ڈالہ سے ڈیراور پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔پولیس نے منشیات ڈیلر نعمت اللہ جو کہ پشاور کا رہائشی ہے کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے زیر سواری ڈالہ سے تقریبا ایک من کے قریب چرس برآمد ہوئی ملزم منشیات کو پشاور سے لا کر یزمان و بہاولپور شہر و مضافات میں سپلائی کرتا تھا۔ پولیس نے امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ گرفتار ملزم کے زیر سواری ڈالہ بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ڈی پی او سید محمد عباس نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیراور پولیس نے نوجوان نسل کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ منشیات کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔گرفتار منشیات فروش کے دیگر نیٹ ورک کو بھی بے نقاب کرتے ہوئے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔بہترین کارکردگی پر ڈی پی او سید محمد عباس نے ایس ایچ او تھانہ ڈیراور اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 
Friday, March 22, 2024