PRESS RELEASE DATE 22.03.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(156)

مورخہ 24.03.24

 بہاولپور(        )آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور کا چارج سنبھال لیا۔ پولیس لائینز میں ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدی حافظ نے ان کا استقبال کیا ۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ ڈی پی او نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ بعدازاں پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی، متعدد ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا بہاولپور پولیس لائینز پہنچنے پر ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدی حافظ نے استقبال کیا ۔ انہوں نے پولیس کے چاک وچوبند دستے کی سلامی کے بعد یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور ڈی پی او آفس سٹاف کے ساتھ کانفرنس ہال میں تعارفی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن غلام مہتدی حافظ نے ڈی پی او کو ضلع کے محل و وقوع اور جرائم کی صورتحال پر بریف کیا۔ تمام ایس ڈی پی اوز نے اپنے اپنے سرکل اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ کے خدوخال اور جرائم کی صورتحال پر ڈی پی او کو بریفنگ دی۔ اس حوالے بات کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی ساتھ زیادتی یا بدعنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان پر زیر حراست تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ روزانہ کی پراگرس چیک کی جائے گی۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا تحرک تیز کیا جائے اور پرانے ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی زیادتی کے کیسز کو گھنٹوں میں حل کیا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری اور سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔بینکوں اور مالیاتی اداروں کی سیکیورٹی سخت اور بمطابق ایس او پی ہونی چاہیے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے، اور چالان دی گئی ڈیڈ لائین میں عدالت جمع کرواے جائیں۔ ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں اورگشت کے نظام کو موثربناتے ہوئے موسم بہار میں پتنگ فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔میٹنگ کے آخر میں ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی کو یقینی بنانے، درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کے متعلقہ افسران کو ٹاسک سونپے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(157)

24.03.24

بہاو ل پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کے احکامات کی روشنی میں مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ایسٹر سے قبل  پام سنڈے پر سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او اسدسرفراز خان کے احکامات کی روشنی میں اتوار (پام سنڈے)کے روز مسیحی عبادت گاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی،بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں پر جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کیلئے موثر سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی پی او سید محمد عباس نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کے ارد گر د گشت کو ہر صورت یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اور اقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، معاشرتی امن کے لیے بہاولپور میں رہنے والے تما م اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان  نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان کے حوالے سے دیگر سیکیورٹی فرائض کے ساتھ عبادت گاہوں میں بھی سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، ایسے مقامات کی سیکیورٹی جہاں پر عوام الناس بھاری تعداد میں جمع ہوں ایسی جگہوں پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(158) 

24.03.24

بہاول پور(         )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کے احکامات ، تھانہ خیر پور ٹامیوالی پولیس کی پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائی ، بھاری مقدار میں پتنگیں اور جان لیوا کیمیکل ڈوریں برآمد۔ پتنگ بازوں اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، ڈی پی او اسد سرفراز خان

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کی پتنگ بازی و پتنگ سازی سے متعلق جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان نے پولیس کو اس ضمن میں کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ جس کے نتیجہ میں ایس ایچ او تھانہ خیر پور ٹامیوالی نے اسپیشل انفارمیشن پر ٹیم تشکیل دے کر پتنگ فروش عامر مسیح کو مہاجر کالونی سے گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں مختلف رنگ و سائز کی پتنگیں اور جان لیوا دھاتی ڈور قبضے میں لے لی۔خیر پور ٹامیوالی پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔اس حوالے سے ڈی پی او اسد سرفراز خان کا واضع پیغام ہے کہ پتنگ سازی کے کاروبار اور پتنگ بازی کرنا انتہائی ممنوع ہے یہ ایک خونی کھیل ہے۔ پتنگ بازی اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پتنگ بازی کھیل نہیں بلکہ جرم ہے کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی کسی کو عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی پی او اسد سرفراز خان کی اس کاوش کو سراہا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس 

******************************

Sunday, March 24, 2024