PRESS RELEASE DATE 25.03.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(159)

25.03.24 

بہاولپور(       ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، 28 شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے،انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا حقیقی سپرٹ قائم کرتے ہوئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ شہریوں کا احساس تشکر۔ عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے اس تسلسل کو جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جاسکے، ڈی پی او اسد سرفراز خان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیادپر اپنے دفترمیں کھلی کچہری کا آغاز کرتے ہوئے 28 شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو فردا فردا تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال  بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مقدما ت کو SOP کے مطابق بروقت یکسونہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جائے گی، تاخیری حربوں کو ترک کرتے ہوئے شہریوں کی دادرسی کرنا ہر افسر کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور ان کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے۔ جبکہ شہریوں کی جانب سے ڈی پی او اسد سرفراز خان کے اس اقدام کو بھر پور سراہا گیا۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس 

**************************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(160)

25.03.24

بہاولپور(     ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور اسد سرفراز خان کی پولیس لائینز کے ریکریشن ہال میں انجمن تاجران کے ممبران سے ملاقات۔ مستقبل میں شہر کو پر امن بنانے اور تاجر برادری کے تحفظ کیلئے اقدامات زیر بحث آئے ۔ انجمن تاجران کی پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

 

تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جرائم کو کنٹرول کرنے بارے احکامات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان  نے چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران کے ممبران سے پولیس لائینز کے ریکریشن ہال میں ملاقات کی۔میٹنگ میں صدر مرکزی انجمن تاجران بہاولپور حافظ خرم سلیم، سینئر نائب صدر خالد محمود اور دیگر ممبران شامل تھے۔ ڈی پی او نے تاجر کمیونٹی سے بہترین ماحول میں گفتگو کی اور شہر کو پرامن بنانے اور تاجر برادری کے تحفظ کیلئے لائحہ عمل زیر غور آیا۔ ڈی پی او نے کہا کہ بہاولپور کی تمام تاجر برادری ملکر شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں ، مین شاہراہوں اور اندرون بازار کو ایک محفوظ بنایا جائے گا۔ تاجر برادری نے بھی اپنی سفارشات ڈی پی او کے سامنے رکھیں، جن کو زیر بحث لایا گیا۔ تاجر برادری کے احساس تحفظ کیلئے  ڈولفن فورس ، ایگل اسکواڈ اور تھانہ کی موبائلز اپنی پراپر گشت جاری رکھیں گی اور فوری طور پر کسی بھی انفارمیشن یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس کریں گی۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے انجمن تاجران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور پولیس کے باہمی تعاون سے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے  گا۔تاجر برادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہماری حفاظت کیلئے ہر وقت سرگرم عمل ہے۔ ہم ہر صورت پولیس کے ساتھ ملکر اپنی اور عوام الناس کی حفاظت کیلئے ہر حکمت عملی پر عمل کرنے کیلئے تیار ہیں اور پولیس کسی بھی وقت ہمیں کسی بھی عوامی مفاد کے کام میں پیچھے نہیں پائے گی۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس

******************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(161)

25.03.24

بہاول پور(     ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے احکامات، تھانہ صدر یزمان پولیس کی عرصہ دراز سے روپوش مجرماں اشتہاریوں کی گرفتاریوں میں بڑی کامیابی۔06 مجرمان اشتہاری گرفتار، مجرم جتنا بھی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،ڈی پی او اسد سرفراز خان

 تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے جاری احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیرکمانڈ تھانہ صدر یزمان پولیس نے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور روائتی طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے مختلف کیسز میں 06 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا اور مقدمات کو یکسو کرنے اور شہریوں کے مسائل کو میرٹ پر حل کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجرم جتنا بھی ہوشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔شہریوں کی دادرسی اس صورت میں ہوسکتی ہے جب ہم ان کے جان ومال کا نقصان کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کا ٹاسک میری اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر روزانہ کی بنیاد پر پراگرس کو چیک کیا جائے گا۔ 

ترجمان بہاولپور پولیس 

*********************

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Monday, March 25, 2024