PRESS RELEASE DATE 26.03.2024 (04 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(162)

مورخہ 26.03.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کے احکامات، گزشتہ دو روز کی مختلف کارروائیوں میں 15ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں شراب ،منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد، ملزمان پابند سلاسل۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیاجائے، ڈی پی او اسد سرفراز خان

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ بغدادالجدید، تھانہ عباس نگر اور تھانہ سٹی یزمان پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 150لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ بغدادالجدید، تھانہ عباس نگر اور تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 03ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03کلو 640گرام چرس اور 60گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ سول لائینز،تھانہ مسافر خانہ، تھانہ اوچشریف، تھانہ صدر یزمان اور تھانہ عنائتی پولیس نے 08ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 07عدد پسٹل 30بور اور01عدد رپیٹر12بور برآمد کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفرازخان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(163)

26.03.24 

بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، 25شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے،انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ عوام کے دکھوں کا فوری مداوا کرنے کے لیے اس تسلسل کو جاری رکھا جائے گا، ڈی پی او اسد سرفراز خان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا آغاز کرتے ہوئے 25شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو فردا فردا تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال  بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کو SOPکے مطابق بروقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جائے گی، تاخیری حربوں کو ترک کرتے ہوئے شہریوں کی دادرسی کرنا ہر افسر کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور ان کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے۔ جبکہ عوامی اور سماجی کی جانب سے ڈی پی او اسد سرفراز خان کے اس اقدام کو بھر پور سراہا گیا۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

***********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(164) 

26.03.24

بہاول پور(         )حکومت پنجاب کے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ ،ضلع بھر میں پتنگ بازی کیخلاف بھر پور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، بھاری مقدار میں پتنگیں اور جان لیوا کیمیکل ڈوریں برآمد۔ پتنگ بازوں اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جا رہی ہیں، ڈی پی او اسد سرفراز خان

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پتنگ بازی و پتنگ سازی سے متعلق جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان نے پولیس کو اس ضمن میں کارروائیاں کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ جس کے نتیجہ میں تھانہ بغدادالجدید، تھانہ نوشہرہ جدید کے ایس ایچ اوز نے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر پتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیتے ہوئے 02 پتنگ فروشوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں مختلف رنگ و سائز کی پتنگیں اور جان لیوا دھاتی ڈوریں قبضے میں لے لیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔اس حوالے سے ڈی پی او اسد سرفراز خان کا واضع پیغام ہے کہ پتنگ سازی کے کاروبار اور پتنگ بازی کرنا انتہائی ممنوع ہے یہ ایک خونی کھیل ہے۔ پتنگ بازی اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پتنگ بازی کھیل نہیں بلکہ جرم ہے کسی صورت رعایت نہیں برتی جائے گی کسی کو عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 ترجمان بہاولپور پولیس 

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(165) 

26.03.24

بہاول پور(         )حکومت پنجاب کے سلوگن"پتنگ پھاڑو، ڈور جلائو  خونی کھیل سے سب کو بچائو"کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی قیادت میں بہاولپور میں ڈی پی او آفس چوک سے فرید گیٹ تک آگاہی واک کا اہتمام۔پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے اپنے بچوں کو ہر صورت دور رکھیں، ڈی پی او کا والدین کے نام اہم پیغام

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر بہاول پور اسد سرفراز خان کی قیادت میں ڈی پی او چوک تا فرید گیٹ تک ضلع بھر میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں انجمن تاجران ،سول سوسائٹی کے نمائندگان،ایس ڈی پی او سٹی سرکل، ایس ایچ او ز سٹی سرکل، میڈیا کے نمائندگان اور دیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ڈی پی او نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں اور ریلی کے شرکا ء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ سازی کے کاروبار اور پتنگ بازی کرنا انتہائی ممنوع ہے یہ ایک خونی کھیل ہے۔اس کھیل کی روک تھام کے لئے ہمارا ساتھ دیں تاکہ بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے والدین اپنا کردار ادا کریں ۔ اس خونی کھیل میں ملوث افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ واک میں شامل شرکا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہماری حفاظت کیلئے ہر وقت سرگرم عمل ہے۔ ہم ہر صورت پولیس کے ساتھ ملکر اپنی اور عوام الناس کی حفاظت کیلئے ہر حکمت عملی پر عمل کرنے کیلئے تیار ہیں اور پولیس کسی بھی وقت ہمیں کسی بھی عوامی مفاد کے کام میں پیچھے نہیں پائے گی۔عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی پی او اسد سرفراز خان کی اس کاوش کو سراہا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

 

Tuesday, March 26, 2024