PRESS RELEASE DATE 27.03.2024 (04 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(167)

مورخہ 27.03.24

 بہاولپور(        )ڈی پی او اسد سرفرازخان کی زیر صدارت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ، کرائم کو کنٹرول اور منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے سخت احکامات، عوام کی جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ کمیونٹی پولیسنگ اور پبلک سروس ڈیلیوری پر بھر پور توجہ دی جائے،موت بانٹنے والے پتنگ فروشوں کیخلاف بھرپورکارروائیاں عمل میں لائی جائیں، ڈی پی او اسد سرفرار خان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کرائم کنٹرول اور معاشرے میں امن وامان کی صورت حال کو قائم رکھنے کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان نے ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدی حافظ کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی ۔میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی ساتھ زیادتی یا بدعنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔ روزانہ کی پراگرس چیک کی جائے گی۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا تحرک تیز کیا جائے اور پرانے ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد اور جنسی زیادتی کے کیسز کو گھنٹوں میں حل کیا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری اور سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے، اور چالان دی گئی ڈیڈ لائین میں عدالت جمع کرواے جائیں۔ ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں اورگشت کے نظام کو موثربناتے ہوئے  پتنگ فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔جس ایس ایچ او کے علاقہ میں پتنگ بازی یا پتنگ فروشی کی سامنے آئی تو وہ اپنے آپ کو احتساب کے لئے تیا ر رکھے۔ میٹنگ کے آخر میں ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی کو یقینی بنانے، درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کے متعلقہ افسران کو ٹاسک سونپے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(168)

27.03.24

بہاو ل پور(        )آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی کے چوتھے مرحلے میں انٹرویوزکا عمل جاری ہے۔ محنت، قابلیت اور میرٹ پر پورا اترنے والے امیدواران ہی پولیس میں بھرتی ہونے کے اہل ہونگے، چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ 

 تفصیلات کے مطابق بھرتی برائے کانسٹیبلان/لیڈی کانسٹیبلان وٹریفک اسسٹنٹ 2024کے حوالے سے پنجاب پولیس اور ٹریفک پولیس  میں بھرتی کے لئے پہلے تمام مراحل میں کامیا ب امیدواران کی سکروٹنی کے بعدپولیس لائینز بہاولپور میں انٹرویوز کا عمل شروع ہے۔ 713امیدواران جو تحریری امتحان میں پاس ہوچکے ہیں ان کا مرحلہ واردو یوم میں پولیس لائینزبہاولپور میںانٹرویو کا عمل جاری ہے۔ تمام مراحل پولیس افسران پر مشتمل بورڈ کی زیرنگرانی مکمل کئے جارہے ہیں۔ آفیسران میں چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ خرم شکور DIG،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسدسرفراز خان، ایس ایس پی رائے اجمل، ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدی حافظ و دیگر افسران شامل ہیں ۔چیئرمین بورڈ نے امیدواران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کے تمام مراحل میرٹ پر مکمل کیے جارہے ہیں۔ ہر ممکن کوشش کی گئی ہے کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو اور بھرتی کے لیے صرف وہی امیدوار اہل ہوگا جو میرٹ پر پورا اترے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفراز خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس میں بھرتی ہونے کے لیے کسی قسم کی سفارش یا رشوت کی ضرورت نہیں ہے اگر آپ کو کسی بھی شخص نے بھرتی کروانے کیلئے بد عنوانی کی ہے تو ایسے عناصر کی فوری طور پر ہمیں نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے اور ایسے افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔بھرتی کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے ہر مرحلے کی ویڈیو ریکارڈنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ شفافیت کے عمل کو برقرار رکھا جائے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس 

***********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(169)

27.03.24

بہاو ل پور(     )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے پولیس لائینز بہاولپور میں محافظ اسکارڈ کا افتتاح کردیا۔ محافظ اسکارڈ کے موثر گشت سے سٹریٹ کرائم میں کمی واقع ہوتی ہے،ڈی پی او اسد سرفرازخان 

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفراز خان نے ڈسٹرکٹ پولیس لائینزمیں محافظ موٹرسائیکل اسکارڈکا افتتاح کیا۔ڈی پی او نے اس حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ اس فورس کا مقصد ضلع میں کرائم کو کنٹرو ل کر نے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کرنااورخاص طورپر سٹریٹ کرائم پر قابو پا ناہے۔سٹی ایریا میں ڈولفن فورس کے جوان محنت اورمستعدی سے کام کررہے ہیں،محافظ اسکارڈکے جوان بھی ان کے ساتھ کا م کریں گے،جس سے امن وامان کے قیام اورسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مزید مددملے گی۔محافظ اسکارڈ ضلع بھرکے تھانہ جات میں تعینات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی اولین ترجیح ہے،پولیس کی جانب سے کریمینل کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔ڈی پی او نے محافظ اسکارڈکے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں ،گشت کو موثر بنائیں اورایسے اقدامات کریں کہ عوام میںپولیس کا امیج بہترہو اورامید کرتا ہوں کہ آپ عوام اور محکمہ کی توقعات پر پورا اتریں گے۔افتتاح کے موقع پر اوردیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 
Wednesday, March 27, 2024