PRESS RELEASE DATE 27.03.2024 (04 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(170)
28.03.24
بہاولپور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے پولیس لائینز کے ریکریشن ہال میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے (21 رمضان المبارک) یوم حضرت علی علیہ السلام کے پر امن انعقاد کے حوالے سے میٹنگ کی۔ کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے پولیس لائینز کے ریکریشن ہال میں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سے (21 رمضان المبارک) یوم حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر امن وامان کی صورت کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے میٹنگ کی۔ ڈی پی او نے یوم حضرت علی علیہ السلام کے حوالے سے نکلنے والے جلوس اور منعقد ہونی والی مجالس کے حوالے سے کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات پر تمام ممبران کو اعتماد میں لیا۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے میٹنگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے، ضلع بھر میں امن وامان کا قیام اولین ترجیح ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ مجالس اور جلوس میں شامل ہونے سے پہلے ہر شخص کی تلاشی لی جائے ۔حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں ساونڈ ایکٹ پر مکمل عمل درآمد کرایا جائیگا اور اس کے برعکس کرنے والے کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ جلوسوں کے ساتھ شامل ہونے والے راستوں کو خار دار تاروں کے ذریعے بند کرنے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ جلوسوں کے روٹ اور مجالس کے انعقاد کی جگہوں کے گردونواح میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز آپ سب سے رابطہ میں رہیں گے تاکہ یوم شہادت حضرت علی  کے موقع پر کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے۔ممبران ضلعی امن کمیٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہماری حفاظت کیلئے ہر وقت سرگرم عمل ہے۔ ہم ہر صورت پولیس کے ساتھ ملکر اپنی اور عوام الناس کی حفاظت کیلئے ہر حکمت عملی پر عمل کرنے کیلئے تیار ہیں اور پولیس کسی بھی وقت ہمیں کسی بھی عوامی مفاد کے کام میں پیچھے نہیں پائے گی۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس

*****************************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(171)
28.03.24
بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان کی ہدایات کی روشنی میں مسیحی برادری کے تہوار Easter کے موقع پر سکیورٹی انتظامات مکمل سکیورٹی پلان جاری۔ مسیحی عبادتگاہوں، تفریحی مقامات و پارکس وغیرہ پر سینکڑوں پولیس افسران و جوان ڈیوٹی پر تعینات۔ مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت اور ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایات کی روشنی میں ایسٹر کے موقع پر مسیحی عبادتگاہوں کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات و پارکس وغیرہ پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ایسٹر کے موقع پر ضلع بہاولپور میں 29 پروگرام کا انعقاد ہوگا جس میں اے""کیٹگری کا 01،  "بی"کیٹگری کا 01  اور "سی" کیٹگری کے کل 27 پروگرام شامل ہیں، جن پر 400 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈولفن فورس ، محافظ اسکارڈ و ایلیٹ فورس گردو نواح میں گشت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔ چھتوں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ڈی پی اونے کہا کہ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق بریف کریں۔تفریحی مقامات و پارکس وغیرہ پر بھی سیکیورٹی کے سخت کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او نے اس حوالے سے مزیدکہا کہ مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

*****************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(173)
مورخہ 28.03.24
بہاول پور(          )ڈی پی او اسد سرفراز خان کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ سول لائینز پولیس کی کامیاب کارروائی دادی گینگ کا سرغنہ گرفتار، گرفتار ملزم سے راہزنی میں چھینے گئے قیمتی موبائل فون، نقد رقم اور اسلحہ ناجائز برآمد۔ عوام الناس کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، ڈی پی او اسد سرفراز خان 
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ سول لائینز پولیس نے ایس ایچ او عامر لعل کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر سرقہ بالجبر کی متعدد وارداتوں میں ملوث دادی گینگ کے سرغنہ داود کو وارداتوں میں استعمال ہونے والے اسلحہ ناجائز سمیت گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی موبائل فون اور نقد رقم مبلغ 01 لاکھ روپے برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد اس کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمد شدہ مال مسروقہ ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پولیس تمام شواہد اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے بہترین کارکردگی پر تھانہ سول لائینز پولیس کو شاباش دی۔
ترجمان بہاولپور پولیس

**************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(172)
28.03.24
بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی سربراہی میں ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس کی پتنگ کی قاتل ڈور سے بچا کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ۔ڈی ایس پی ٹریفک ، ایس ایچ او اور دیگر سٹاف نے شہریوں کی موٹر سائیکلز پر حفاظتی راڈ/وائر لگائیں جس سے کسی بھی طرح کی ڈور سے زخمی ہونے کی چانسز بہت کم ہو جاتے ہیں۔شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتنگ بازی سے اجتناب کریں، ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر سرپرستی ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ پولیس اور ٹریفک پولیس نے شہریوں کو پتنگ کی قاتل ڈور سے محفوظ رکھنے کے لئے موٹر سائیکلز پر حفاظتی راڈ/وائر لگائے گئے ۔ حفاظتی راڈ/وائر کا مقصد ہے عوام الناس کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے ۔راڈ کے لگانے سے ڈور سے زخمی ہونے کے چانسز بہت کم ہوجاتے ہیں اور اس عمل سے ہم کئی انسانی زندگیوں کو بچا سکتے ہیں۔ضلع پولیس اور ٹریفک سٹاف نے اس حوالے سے شہریوں کو اس بارے آگاہی فراہم کی تاکہ شہری خود بھی اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کر سکیں۔پتنگ بازی کے خلاف پولیس کی طرف سے سخت ایکشن لینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک درجنوں پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کو پولیس جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا چکی ہے۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتنگ بازی سے اجتناب کریں اور حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنائیں۔ 
 ترجمان بہاولپور پولیس 

 

 

Thursday, March 28, 2024