PRESS RELEASE DATE 29.03.2024 (04 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(174)

مورخہ 29.03.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 29ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیاجائے، روزانہ کی بنیاد پر ہر تھانہ کی پراگرس چیک کی جائے گی، ڈی پی او اسد سرفراز خان 

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کینٹ، سمہ سٹہ، مسافرخانہ، نوشہرہ جدید، ڈیراور، خیر پور ٹامیوالی اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 08ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 525لیٹر شراب اور 02 عدد چالوبھٹیاں برآمد کرلیں۔اسی طرح تھانہ بغدادالجدید، کوتوالی،سمہ سٹہ، مسافرخانہ، سٹی و صدر احمدپور شرقیہ،اوچشریف، صدر یزمان، ہیڈراجکاں، ڈیراور، خیر پور ٹامیوالی، سٹی حاصل پور اور تھانہ قائم پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 17کلو 510گرام چرس اور 15 کلو گرام بھنگ برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ سول لائینز،صدر بہاولپور، مسافر خانہ،ڈیرہ نواب صاحب، دھوڑ کوٹ، خیر پور ٹامیوالی اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے 07ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04عدد پسٹل 30بور،02عدد بندوق/رپیٹر 12بور اور 01عدد ریوالور 32برآمد کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(175)

29.03.24 

بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، 18شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے، انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ شہری پولیس سے متعلقہ کسی بھی مسئلہ کیلئے تشریف لا سکتے ہیں ہر ممکن کوشش ہوگی کہ آپکے مسائل فوری حل ہوں۔، ڈی پی او اسد سرفراز خان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا آغاز کرتے ہوئے 18شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو فرداً فردا ً تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری میری اولین ترجیح ہے تاکہ دوردراز سے آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر ان کی دادرسی کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ مقدمات کو ایس او پی کے مطابق بروقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جائے گی، تاخیری حربوں کو ترک کرتے ہوئے شہریوں کی دادرسی کرنا ہر افسر کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور ان کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے۔ جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے ایشوز سن کر فوری متعلقہ افسران کو حکم جاری کرتے ہیں جس سے ہمارے مسائل میرٹ پر فوری حل کیے جاتے ہیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(176)

مورخہ 29.03.24

 بہاولپور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی رات گئے پولیس لائینز کے کانفرنس ہال میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ۔ منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے ۔ محنت اور جانفشانی سے کام نہ کرنے والوں کا سخت محکمانہ احتساب کیا جائے گا ، ڈی پی او اسد سرفرار خان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کرائم کنٹرول اور معاشرے میں امن وامان کی صورت حال کو قائم رکھنے کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے رات گئے ایس پی انوسٹی گیشن غلام مہتدی حافظ کے ہمراہ ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی ۔میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی ساتھ زیادتی یا بدعنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔ روزانہ کی پراگرس چیک کی جا رہی ہے۔  اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا تحرک تیز کیا جائے اور پرانے ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا جائے۔  انہوں بجلی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری اور سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے، اور چالان دی گئی ڈیڈ لائین میں عدالت جمع کرواے جائیں۔ ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں اور گشت کے نظام کو مثر بناتے ہوئے  پتنگ فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔جس ایس ایچ او کے علاقہ میں پتنگ بازی یا پتنگ فروشی کی سامنے آئی تو وہ اپنے آپ کو احتساب کے لئے تیار رکھے۔منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد ہر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔ تھانہ پر آنے والی درخواستوں کو میرٹ پر متعین کردہ وقت میں حل کیا جائے۔ میٹنگ کے آخر میں ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے مثر حکمت عملی کو یقینی بنانے، درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کے متعلقہ افسران کو ٹاسک سونپے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

************************

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(177)

29.03.24

بہاول پور( )ڈی پی او اسد سرفراز خان کے احکامات، ماہ مقدس کے تیسرے جمعتہ المبارک اور مسیحی برادری کے گڈ فرائیڈے  کے موقع پر ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے سیکیورٹی کے حوالے سے مساجد، امام بارگاہوں اور مسیحی عبادت گاہوں کے وزٹ،موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈیوٹی پر مامور دو ہزار سے زائد اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت، سیکیورٹی فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات اور ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایس ڈی پی اوز نے اپنے سرکل جبکہ ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ جات کی حدود میں رمضان المبارک کے تیسرے جمعتہ المبارک کے حوالے سے 472مساجد، امام بارگاہوں اور 27مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کیا۔سیکیورٹی پر مامور جوانوں کے پاس موجود اسلحہ اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا فرض بہت اہم ہے،شہریوں کو احساس تحفظ دلانا ہے کہ ہم انکی سیکیورٹی کے لیے موجود ہیں۔ ملکی صورتحال کے پیش نظر شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور الرٹ رہیں کیونکہ ہم الرٹ رہیں گے تو شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، سیکیورٹی فرائض میں غفلت و لا پرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے ایریا میں موثر گشت اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 
Friday, March 29, 2024