PRESS RELEASE DATE 30.03.2024 (04 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(178)
مورخہ 30.03.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 17ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیاجائے، روزانہ کی بنیاد پر ہر اسٹیشن کی پراگرس چیک کی جا رہی ہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سٹی وصدراحمد پور شرقیہ، تھانہ ڈیرہ نواب صاحب اور تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 150لیٹر شراب برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ کینٹ،تھانہ مسافر خانہ، تھانہ صدر احمد پور شرقیہ، تھانہ صدر یزمان، تھانہ قائم پور اور تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 07کلو 230گرام چرس اور 110گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ کوتوالی، تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے05ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور،01عدد کاربین 12 بور اور 01عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

***************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(179)
30.03.24 
بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد،25شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے، انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت حل ہوں، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران 25شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو فردا فردا  تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو SOPکے مطابق بروقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور ان کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے۔ جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل سن کر فوری متعلقہ افسران کو حکم جاری کرتے ہیں جس سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*******************************

Saturday, March 30, 2024