PRESS RELEASE DATE 30.03.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(180)
مورخہ 31.03.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 16ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیاجائے، روزانہ کی بنیاد پر ہر سرکل کی پراگرس کو چیک کیا جارہاہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
 تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کوتوالی، صدر بہاولپور، عباس نگر، سٹی احمد پور شرقیہ، دھوڑکوٹ، عنائتی، صدر حاصل پور اور تھانہ قائم پور  پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 730لیٹر شراب اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ صدر بہاولپور، عباس نگر، صدر احمد پور شرقیہ، نوشہرہ جدید، ہیڈ راجکاں اور تھانہ عنائتی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06کلو 700گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(181)
31.03.24
بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کے احکامات کی روشنی میں مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ایسٹر (Easter)کے موقع پر مسیحی عبادتگاہوں کے ساتھ ساتھ پارکس اور دیگر تفریحی مقامات پر سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر تعینات، مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او اسد سرفراز خان کے احکامات کی روشنی میں اتوار (Easter)کے تہوار پر مسیحی عبادت گاہوں، پارکس اور تفریحی مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔جن پر سینکڑوں کی تعداد میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز نے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں بریف کیا اور ڈیوٹی الرٹ رہ کر سرانجام دینے کی ہدایت کی،بعد ازاں سیکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین اداروں نے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔ ضلع بھر میں قیام امن کو یقینی بنانے کے لئے مختلف مقامات کے علاوہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں پر جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کیلئے موثر سنیپ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی پی اواسد سرفراز خان نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ اوز اور پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران اقلیتی عبادت گاہوں کے ارد گرد گشت کو ہر صورت یقینی بنائیں، کسی بھی مشتبہ اشخاص سے پوچھ گچھ اور اقلیتی عبادت گاہوں کے اردگرد رہنے والے غیر متعلقہ افراد پر بھی نظر رکھیں، معاشرتی امن کے لیے بہاولپور میں رہنے والے تما م اقلیتی برادری کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھا جائے، غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔مسیحی برادری سمیت تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

**********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(182)
مورخہ 31.03.24
بہاول پور(          )ڈی پی او اسد سرفراز خان کی کمانڈ میں بہاولپور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری، تھانہ عنائتی پولیس کی کامیاب کارروائی گن پوائینٹ پر شریف شہریوں کو لوٹنے والا تین رکنی گینگ گرفتار، گرفتار ملزمان سے نقد رقم ، لاکھوں روپے مالیتی کھاد ، چاول ، روئی ، موٹرسائیکل اور اسلحہ ناجائز برآمد۔ پولیس کی اصل کامیابی ہے شہریوں کا لوٹا ہوا مال واپس کرایا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان کی کمانڈ میں شہریوں کو ریلیف مہیا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ عنائتی پولیس نے ایس ایچ او محمد الیاس کی قیادت میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور موثر حکمت عملی سے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تین رکنی گینگ کو وارداتوں میں استعمال ہونے والے اسلحہ ناجائز سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیتی کھاد ، چاول اور روئی کی بوریاں، نقد رقم مبلغ 08لاکھ روپے اور موٹر سائیکلز برآمد کرلیں۔ گرفتار ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے ، جلد ان کے باقی ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔ برآمد شدہ مال مسروقہ ضروری کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا لوٹا ہوا مال ریکور کرایا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے پولیس تمام شواہد اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے بہترین کارکردگی پر تھانہ عنائتی کو شاباش دی۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*************************************

Sunday, March 31, 2024