PRESS RELEASE DATE 01.04.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(183)
مورخہ 01.04.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 15ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیاجائے، روزانہ کی بنیاد پر ہر تھانے کی پراگرس چیک کی جا رہی ہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کینٹ، بغدادالجدید، ڈیرہ نواب صاحب اور نوشہرہ جدید پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 295لیٹر شراب اور01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ کینٹ،قائم پور اور تھانہ صدر یزمان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04کلو 170گرام چرس اور 195گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ کوتوالی، تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ ہیڈراجکاں پولیس نے 05 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے01عدد کلاشنکوف، 02عدد پسٹل 30بور،01عدد کاربین 12بور اور 01عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(184)
01.04.24 
بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد،40 سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے، انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت حل ہوں، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران 40سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو فردا فردا تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں ڈی پی او نے متعدد سائلین درخواستوں پر انکوائریوں کے احکامات بھی جاری کئے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بروقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور ان کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل سن کر فوری متعلقہ افسران کو حکم جاری کرتے ہیں جس سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(185)
01.04.24
بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے یوم حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر برآمد ہونے والے مرکزی جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات چیک کئے۔اس حوالے سے 1000 سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔کسی کو امن خراب کرنے کا موقع نہیں دے سکتے ،ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی SOP کے تحت ڈی پی او اسد سرفراز خان نے یوم  حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر برآمد ہونے والے جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری احکامات جاری کیے۔واضع رہے کہ ضلع بہاولپور میں کل 5 جلوس اور 29 مجالس منعقد ہورہی ہیں ،جن پر 1000 سے زائد پولیس افسران وجوان سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام درہے ہیں۔اس مو قع پر ڈی پی او اسد سرفرازخان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او تمام تر سکیورٹی خود چیک کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جلو سوں اور مجالس کے اردگرد ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ کی گشت مثر طریقہ سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ جلوس اور مجالس میں شامل ہونے والوں کی تلاشی کو ہر صورت یقینی بنائیں اور اس حوالے سے سول پارچات میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ دیگر معاونین ادارے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں کی نگرانی پر مامور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو شہر کا امن خراب کرنے کا موقع نہیں دے سکتے ۔ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔ 
ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

Monday, April 1, 2024