PRESS RELEASE DATE 02.04.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(186)

مورخہ 02.04.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 27ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیاجائے، روزانہ کی بنیاد پر ہر تھانے کی پراگرس چیک کی جا رہی ہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ کینٹ، عباس نگر، صدراحمد پور شرقیہ، اوچشریف، سٹی یزمان، ڈیراور اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 09ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 1070لیٹر شراب اور02عدد چالو بھٹیاں برآمد کرلیں۔اسی طرح تھانہ مسافرخانہ، سٹی احمد پور شرقیہ، سٹی یزمان ہیڈ راجکاں اور تھانہ ڈیراور  پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے05ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03کلو 210گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ عباس نگر، سمہ سٹہ، مسافرخانہ، ڈیرہ نواب صاحب، چنی گوٹھ، نوشہرہ جدید، سٹی یزمان، ڈیراور اور تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے 13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے01عدد رائفل، 08عدد پسٹل 30بور،03عدد رپیٹر 12بور اور 01عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

*****************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز (187)

02.04.24

بہاول پور( )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفرازخان نے ڈی ایس پی سرکل یزمان کے دفترو تھانہ سٹی یزمان کا ملاحظہ کیا اور یزمان کے کمیٹی ہال میں تحصیل یزمان کے لوگوں کی سہولت کیلئے کھلی کچہری کا انعقا دکیا گیا۔ کھلی کچہری میں متعدد شہریوں کو سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران شہریوں کے مسائل بر وقت حل کرنے کے احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کا مقصدبلاتاخیر شہریوں کے مسائل کومیرٹ پر حل کرنا اور گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرناہے ،ڈی پی اواسد سرفراز خان

تفصیل کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی اواسد سرفرازخان نے یزمان میں کھلی کچہری کی جس میںمتعدد شہریوں نے شرکت کی۔ڈی پی او کے ہمراہ ڈی ایس پی ، ایس ایچ او،میڈیا نمائندگان اور تحصیل کی دیگر معزز شخصیات نے بھی کھلی کچہری میں شرکت کی ۔ڈی پی او نے کھلی کچہری میںتمام سائلین کوتفصیل سے سنا اورانفرادی طورپر متعلقہ افسران کو بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہری کا انقعادہماری اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوںکے مسائل سن کر ان کی دیلیز پر بروقت دادرسی کی جاسکے۔ڈی پی اونے دوران کھلی کچہری افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ میرٹ کومقدم رکھتے ہوئے شہریوںکے مسائل تھانہ کی سطح پر ہی حل کیے جائیں جوکہ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اورعوام اورپولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے ۔ بعد ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے تھانہ دفتر ڈی ایس پی یزمان اورتھانہ سٹی یزمان کا وزٹ کیا اورتھانہ سٹی یزمان کے کرائم میٹنگ کے حوالے سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز نے تھانہ کے خدوخال اور جرائم کی صورتحال پر ڈی پی او کو بریفنگ دی۔ اس حوالے بات کرتے ہوئے ڈی پی او نے کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ میرے دفتر کے دروازے ہر خاص و عام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی ساتھ زیادتی یا بدعنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔ روزانہ کی پراگرس چیک کی جارہی ہے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا تحرک تیز کیا جائے اور پرانے ملزمان کو اشتہاری قرار دلوائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری اور سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرکے چالان دی گئی ڈیڈ لائین میں عدالت جمع کروائیں۔میٹنگ کے آخر میں ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ سٹی یزمان سمیت تمام تفتیشی افسران کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی کو یقینی بنانے، درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کے متعلقہ ٹاسک سونپے۔

ترجمان بہاولپور پولیس

*********************

 
Tuesday, April 2, 2024