PRESS RELEASE DATE 03.04.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(188)
مورخہ 03.04.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 21ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیاجائے، روزانہ کی بنیاد پر ہر تھانے کی پراگرس چیک کی جا رہی ہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ بغدادالجدید، کینٹ،سمہ سٹہ، صدراحمد پور شرقیہ، خیرپورٹامیوالی اور تھانہ سٹی حاصل پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے40بوتلیں ولائتی شراب، 270لیٹردیسی شراب اور02عدد چالو بھٹیاں برآمد کرلیں۔اسی طرح تھانہ سول لائینز ، صدربہاولپور، سٹی احمد پور شرقیہ،ڈیرہ نواب صاحب،ہیڈراجکاں،تھانہ ڈیراوراور عباس نگر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 07ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 04کلو 940گرام چرس اور20گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ سول لائینز، صدر بہاولپور، صدر احمد پور شرقیہ، ہیڈراجکاں، عنائتی، صدر حاصل پوراورقائم پورپولیس نے 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے05عدد پسٹل 30بور،01عدد کاربین 12بور01عدد بندوق12بور اور 01عدد ریوالور 32بور برآمد کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(189)
مورخہ 03.04.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراسد سرفرازخان کی کمانڈ میں تھانہ بغدادالجدیدپولیس کی شراب فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائی،ولائتی شراب کی بڑی کھیپ برآمد،شراب سپلائی کرنے والا ڈیلرگرفتار، مقدمہ درج ۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہرصورت پورا کیاجائے گا، ڈی پی اواسد سرفرازخان
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ بغدادالجدیدعابد حمید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفیہ انفارمیشن پر کامیاب کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موٹر سائیکل پر شہر و مضافات کے مختلف علاقوں میں شراب سپلائی کرنے والے ڈیلرتنویر مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ولائتی شراب کی 40بوتلیں برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ شراب فروشوں کے اس نیٹ ورک میں شامل باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ بہاولپور کو منشیات فری زون بنانے کا عزم ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ مزید تیز کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی اواسد سرفرازخان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا گھنائونا کاروبار کرنے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔بہترین کارکردگی پر ڈی پی او اسد سرفرازخان نے تھانہ بغدادالجدیدپولیس کو شاباش دی۔ 
 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(190)
03.04.24 
بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد،12سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے، انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران 12سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو فردا ًفردا ًتفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں ڈی پی او نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اورمتعدد درخواستوں پر احکامات جاری کئے کہ ایس یچ اوز اور تفتیشی افسران خود پیش ہو کر مقدمات کی پراگرس کے متعلق بتلائیں۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بروقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور ان کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل سن کر فوری متعلقہ افسران کو حکم جاری کرتے ہیں جس سے انصاف کا بول بالا ہو رہا ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

************************

image