PRESS RELEASE DATE 04.04.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(191)

04.04.24

بہاولپور( )وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم، ڈی پی او اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کا سلسلہ جاری، گزشتہ 10روز میں متعدد منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں شراب و منشیات برآمد کرلی۔ضلع بہاولپور کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم ہر صورت پورا کیا جائے گا، ڈی پی او اسد سرفراز خان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی طرف منشیات فروشوں کی سرکوبی کے لئے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر منشیات فروشوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا، جس کے نتیجہ میں بہاولپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور ایکشن لیتے ہوئے گزشتہ 10یوم میں 121مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے 122ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 4831لیٹر شراب ، 16عدد چالو بھٹیاں، 61کلو 780گرام چرس، 390گرام کرسٹل آئس اور 30کلو بھنگ برآمد کرلی۔ اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے بات کرے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف خفیہ سٹنگ آپریشن کو مزید تیز کیا جائے۔ منشیات مافیا کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، خاص کر تعلیمی اداروں میں یہ فعل ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ اس مہم میں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس کا بہاولپور سے خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

************************

 

 

 ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(192)

مورخہ 04.04.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے عید الفطر سے قبل شہید کانسٹیبل کی فیملی کو ان کے گھر جا کر عید کے تحائف پیش کئے۔ ہم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے، شہدائے پولیس نے اپنا کل ہمارے آج کیلئے قربان کیا، ڈی پی او اسد سرفراز خان 

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے شہید کی فیملی کو ان کے گھر جا کر عید کے تحائف پیش کیے اور شہید کانسٹیبل کے بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا۔ اس حوالے سے ڈی پی او اسد سرفراز خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کے لئے اپنی شاندار خدمات پیش کرکے شہادت کا رتبہ پانے والے ہمارے ہیرو ہیں۔ ہم ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ،دکھ سکھ کی ہر گھڑی میں ہم ہمیشہ ان کی فیملیز کے ساتھ ہیں۔ پولیس کی اولین ذمہ داری عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ ہے جس کو نبھانے کیلئے محکمہ پولیس کے جوانوں نے اپنی جان کے نذرانے پیش کئے۔ ہم اپنے عوام کے محافظ ہیں اور ہمیں یہ فخر ہے کہ اللہ تعالی اور اس ملک نے یہ ذمہ داری ہمیں سونپی اور ہم اس کو نبھانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے تمام سرکلز کے ایس ڈی پی اوز کو بھی ہدایت کی کہ اپنے اپنے سرکل میں شہدا کے ورثا کی خدمت میں تحائف پیش کرتے ہوئے انہیں یقین دلائیں کہ محکمہ پولیس ہمیشہ ان کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا۔ 

 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(193)

04.04.24 

بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، 30سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے، انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج کم ہو اور انکے مسائل فوری اور میرٹ پر حل ہوں، ڈی پی او اسد سرفراز خان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران 30سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو فرداً فردا ًتفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو حکم دیا کہ کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں حاضر آکر مقدمات کی پراگرس کے متعلق بریف کریں۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں اور ان کے ساتھ بہتر رویہ اپنائیں۔ عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم بہت مطمئن ہیں کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خود ہمارے مسائل سن کر فوری متعلقہ افسران کو حکم جاری کرتے ہیں جس سے فوری انصاف کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان بہاولپور پولیس 

************************

 

 

 

image