PRESS RELEASE DATE 06.04.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ
 پریس ریلیز(197)
مورخہ 06.04.24
 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 22ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی او اسد سرفراز خان
 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ صدر بہاول پور، سمہ سٹہ، مسافر خانہ، سٹی احمد پور شرقیہ، ڈیرہ نواب صاحب، چنی گوٹھ، ہیڈراجکاں، صدر حاصل پوراور قائم پور پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے768لیٹر دیسی شراب اور 04عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ عنائتی پولیس نے منشیات فروشی کے مرتکب 01ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 540گرام چرس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ سول لائینز، سمہ سٹہ، ڈیرہ نواب صاحب، ہیڈراجکاں، خیر پور ٹامیوالی اور قائم پور پولیس نے 07 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05عدد پسٹل 30بور،01عدد کاربین 12بور اور01عدد بندوق 12بور برآمد کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔
 ترجمان بہاولپور پولیس

*******************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(198)
06.04.24
بہاولپور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور اسد سرفرازخان کا بہاولپور پولیس کے افسران و جوانوں کی ویلفیئر کیلئے اہم اقدام، بہاولپور پولیس اورامیرکن لائسیم انٹرنیشنل سکول ماڈل ٹان Aکیمپس کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط۔پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق بہاولپور پولیس کے افسران و جوانوں کے بچوں کو سستی اور معیاری تعلیم و تربیت کی فراہمی کے لیے  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور اسد سرفراز خان اور امیرکن لائیسیم  انٹر نیشنل سکول کی انتظامیہ نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔مفاہمتی یادداشت کی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور میں منعقد ہوئی ۔مفاہمتی یادداشت  کے مطابق امیرکن لائسیم انٹرنیشنل سکول پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسران و جوانوں کے بچوں کو رعائتی فیسوں پر تعلیم مہیا کریگا ۔معاہدے کی رو سے پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسران و جوانوں کے بچے ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور سے سرٹیفکیٹ حاصل کر کے داخلہ لینے کے مجاز ہو گے ۔ اس موقع پر ڈی پی اواسد سرفرازخان نے کہا کہ ہم پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسران و جوانوں کے بچوں کی معیاری تعلیم کے لیے مزید عملی اقدامات کریں گے اور مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ مزید مفاہمتی یادداشتیں دستخط کی جائینگی ۔امیرکن لائسیم انٹرنیشنل سکول کے وفد نے پولیس کے شہدا ، حاضر سروس اور ریٹائرڈ آفیسران وجوانوں کے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے مزید کہا کہ پولیس جوانوں کی ویلفیئر بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  
 ترجمان بہاولپور پولیس

********************

Saturday, April 6, 2024