PRESS RELEASE DATE 08.04.2024 (03 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(200)
08.04.24 
بہاولپور(       )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کا شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد، 25سے زائد شہریوں نے اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے رکھے۔ چوری کے مقدمات میں جلد ریکوری کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ جن شہریوں کے مسائل تھانہ کی سطح پر حل نہیں ہوتے انکو فوری طور حل کیا جائے اور غفلت برتنے والے آفیسر کے خلاف ایکشن لیا جائے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران 25سے زائد شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں تمام سائلین کو باری باری تفصیل سے سنا اور انفرادی طور پر متعلقہ افسران کو بذریعہ فون کال بروقت قانونی کارروائی اور واپسی رپورٹ کے احکامات جاری کیے۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او نے متعدد سائلین کی درخواستوں پر انکوائریوں کا حکم دیا اور متعدد پر ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو حکم دیا کہ کھلی کچہری میں متعلقہ شہری کی موجودگی میں حاضر آکر مقدمات کی پراگرس کے متعلق بریف کریں، ریکوری کے مقدمات میں ڈی پی او نے تفتیشی افسران کو حکم دیا ایک ہفتے کے اندر اندر ریکوری کرکے مدعی مقدمہ کے حوالے کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ ڈی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد ہیکہ شہریوں اور پولیس افسران کے درمیان خلیج نہ رہے اور تمام جائز مسائل بروقت میرٹ پر حل ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمات کو طے شدہ ضابطہ کے مطابق بر وقت یکسو نہ کرنا اور شہریوں کو انصاف فراہم نہ کرنے والے افسران سے جواب طلبی کی جا رہی ہے، سرکل اور تھانہ جات میں موجود افسران شہریوں کو پہلی فرصت میں انصاف فراہم کریں۔انہوں نے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل کیے جائیں تاکہ وہ سفر کی علت سے بچ جائیں اور یہی ہمارا اولین فرض بھی ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس 

*****************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ
پریس ریلیز(201)
08.04.24
بہاول پور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کے احکامات ، عید الفطر کے پروگرامز کے پر امن انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری۔ اجتماعات سمیت تفریحی مقامات پر سینکڑوں پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے، پرامن بہاولپور ویژن کے تحت تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے تحت ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایت پر عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرتے ہوئے جامع سیکیورٹی پلان جاری کیا گیا۔ عیدالفطر کے موقع پر ضلع بہاولپور میں کل 414عید نماز کے اجتماعات ہوں گے۔ 1200سے زائد پولیس افسران و اہلکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ اس کے علاوہ ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور محافظ اسکارڈ گرد و نواح میں گشت پر موجود رہیں گے۔ چھتوں پر بھی پولیس ملازمان کو تعینات کیا گیا۔ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا کہ ضلع کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق بریف کریں۔قبرستانوں، بازاروں،تفریحی مقامات و پارکس وغیرہ پر بھی سکیورٹی کے سخت کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او نے اس حوالے سے مزید کہا کہ تمام شہریوں کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔سکیورٹی سکینینگ کے آلات کی انسٹالیشن کے ساتھ ساتھ ارد گرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے ۔سول پارچات میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ معاونین ادارے بھی اردگرد کے ماحول اور غیر متعلقہ افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے ۔ اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور پرامن بہاولپور کے ویژن کے تحت سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہمارے اولین فرائض میں شامل ہے۔
ترجمان بہاولپور پولیس

********************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(202)
08.04.24
بہاولپور(      )ڈی پی او اسد سرفراز خان نے نئے ترقی پانے والے آفسران کو پروموشن بیج لگائے اور مبارکباد دی۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائینز کے ریکریشن ہال میں نئے ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام۔ عہدہ اللہ تعالی کی طرف سے تفویض کردہ ہے۔ ایمانداری اور نیک نیتی سے اپنے فرائض سرانجام دینے کا عہد کریں، ڈی پی او اسد سرفراز خان
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی فورس کا مورال بلند کرنے اور میرٹ کی بالادستی کی پالیسی کے تحت ضلع بہاولپور میں بھی پولیس افسران کو ترقیاں دی گئیں۔ ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں پولیس لائینز بہاولپور میں سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان اور ایس پی انویسٹی گیشن غلام مہتدیٰ حافظ نے افسران کو پروموشن بیجز لگائے۔ انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے افسران انسپکٹر محمد عبداللہ، انسپکٹر محمد اصغر، انسپکٹر محمد اصغر، انسپکٹر محمد مسلم ضیا اور انسپکٹر دلاور حسین اور ہیڈ کنسٹیبل سے ASIکے عہدہ پر ترقی پانے والے افسران میں سلطان سکندر اور محمد وسیم جبکہ C-1سے ہیڈ کنسٹیبل کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں اعجاز سردار، محمد شاہد، خضر حیات،محمد مظفر ، محمد دلشاد لیاقت، محمد شفیق اور اسد جمیل شامل ہیں۔ اس موقع پر ترقی پانے والے افسران کے فیملی ممبرز نے بھی شرکت کی۔ ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان نے فیملی ممبران کو مبارکباد دی اور بچوں کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گفتگو کی۔ ڈی پی او اسد سرفراز خان نے افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو میرٹ اور کارکردگی کی بنا پر ترقی سے نوازا گیا ہے۔ ہر عہدہ اللہ تعالی کی طرف سے تفویض کردہ ہوتا ہے لہذا اس کو امانت سمجھتے ہوئے ایمانداری ، دیانتداری اور میرٹ کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے عوام الناس کیلئے آسانیاں پیدا کریں اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسان کو جس قدر اختیارات ملتے ہیں اس کے ساتھ ہی ذمہ داری بھی اتنی ہی بڑھ جاتی ہے۔ آخر میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے تمام افسران کو ترقی ملنے پر مبارکباد دی اور مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 
 ترجمان بہاولپور پولیس
  **********************

 

Monday, April 8, 2024