PRESS RELEASE DATE 09.04.2024 (01 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 
پریس ریلیز(203)
09.04.24
بہاولپور(      )بہاولپور پریس کلب بہاولپور رجسٹرڈ کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ شب ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان، عمائدین شہر،سیاسی و سماجی شخصیات اور پریس کلب کے ممبران کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور اسد سرفراز تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈائریکٹر تعلقات عامہ بہاولپور ڈاکٹر ناصر حمید،صدر ڈسٹرکٹ بار ایاز کلیار اور صدر انجمن تاجران بہاولپور حافظ خرم سلیم اور شہر کی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی

تفصیلات کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت سئینیر صحافی نصیر احمد ناصر نے حاصل کی۔تقریب کی نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری پریس کلب اطہر فاروق اعوان نے سر انجام دیے۔صدر پریس کلب بہاولپور چوہدری سلیم نے ڈی پی او بہاولپور اور معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولپور اسد سرفراز کا کہنا تھا کہ پریس اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی نہ صرف معاشرے کی آ نکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں بالکہ تھنک ٹینک کا کردار بھی ادا کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی نشاندہی جہاں جرائم کی بیخ کنی کے لئیے کار آمد ہوتی ہے وہیں صحافیوں پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قلم کی حرمت کا پاس رکھیں۔اسد سرفراز نے پریس کلب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے صحافی برادری اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے باہمی تعلقات بہتر ہوں گے جس کے مثبت اثرات معاشرے پر رونما ہوں گے۔

************************

Tuesday, April 9, 2024