PRESS RELEASE DATE 17.04.2024 (02 Files) شعبہ تعلقات عامہ پریس ریلیز

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ

 پریس ریلیز(208)

مورخہ 17.04.24

 بہاول پور(      )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی زیر کمانڈ جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، گزشتہ روز کی مختلف کارروائیوں میں 14ملزمان گرفتار۔ بھاری مقدار میں شراب، منشیات و اسلحہ ناجائز برآمد۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید تیز کیا جارہا ہے ، ڈی پی او اسد سرفراز خان

 تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز خان کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ سمہ سٹہ ، تھانہ سٹی یزمان اور تھانہ ہیڈ راجکاں پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 04ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے215لیٹر دیسی شراب اور 01عدد چالو بھٹی برآمد کرلی۔اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے تھانہ سول لائینز، تھانہ صدر بہاولپور، تھانہ عباس نگر اور تھانہ سٹی یزمان پولیس نے 04ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 05کلو سے زائد چرس اور 60گرام کرسٹل آئس برآمد کرلی۔جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ مسافرخانہ، تھانہ ہیڈ راجکاں اور تھانہ قائم پور  پولیس نے 06ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03عدد پسٹل 30بور اور 03عدد کاربین 12بور برآمد کرلیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ جرم جیسا بھی ہو قانون سے کسی صورت بچ نہیں سکتا، سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

***********************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس شعبہ تعلقات عامہ 

پریس ریلیز(209)

مورخہ 17.04.24

 بہاولپور(        )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان کی گزشتہ روز پولیس لائینز کے کانفرنس ہال میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ۔ منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے ۔ محنت اور جانفشانی سے کام نہ کرنے والوں کا سخت محکمانہ احتساب کیا جائے گا، ڈی پی او اسد سرفرار خان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی کرائم کنٹرول اور معاشرے میں امن وامان کی صورت حال کو قائم رکھنے کے حوالے سے جاری کردہ پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سے میٹنگ کی ۔میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ میری پالیسی صرف اور صرف میرٹ ہے، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ پولیس کی طرف سے کسی بھی شہری کی ساتھ زیادتی یا بدعنوانی کی شکایت پر سخت احتساب عمل میں لایا جائے گا۔ روزانہ کی پراگرس چیک کی جا رہی ہے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاریوں کا تحرک تیز کیا جائے اور پرانے ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا جائے۔ انہوں بجلی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔ قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، رابری اور سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ اور متعینہ وقت کے اندر کی جائے۔ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے، اور چالان دی گئی ڈیڈ لائین میں عدالت جمع کرواے جائیں۔ ہاٹ سپاٹ والے ایریاز کی خصوصی نگرانی کریں اور گشت کے نظام کو موثر سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائیں تاکہ لوگوں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔منشیات فروشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کو تیز کیا جائے۔ تھانہ پر آنے والی درخواستوں کو میرٹ پر متعین کردہ وقت میں حل کیا جائے۔ میٹنگ کے آخر میں ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی چوری کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی کو یقینی بنانے، درج شدہ مقدمات کو ٹریس کرنے، مسروقہ پراپرٹی کو برآمد کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کے متعلقہ افسران کو ٹاسک سونپے۔

 ترجمان بہاولپور پولیس

***************************

 

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس بہاولپور / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(210)

17.04.24

بہاولپور(      )ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز خان کی جانب سے اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے افسران و جوانوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام۔ ڈی پی او نے پھولوں کے گلدستے و یادگاری شیلڈ پیش کیں اور نیک تمنائوں کے ساتھ انہیں رخصت کیا۔ ہر آفیسر ریٹائرڈ ہونے کے بعد بھی محکمہ پولیس کا ممبر ہوتا ہے، آپکی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈی پی او اسد سرفراز خان

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے  پولیس لائن کے ریکریشن ہال میں محکمہ سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پر وقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا ۔ریٹائرڈ ہونے والے افسران میں سب انسپکٹرز محمد شعیب، محمد افضل، لیاقت علی، اے ایس آئی نیاز علی ، کانسٹیبلز میں محمد اسماعیل، مختار احمد، اعجاز حسین، انوار الحق، شیر زمان، محمد سلیم اور واٹر کیریئر عبدالحق شامل ہیں جبکہ لیڈی سب انسپکٹر وردا شیخ جو کہ نیب میں بطور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر بھرتی ہوئیں بھی اس تقریب کا حصہ تھیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے اس موقع پر ریٹائرڈ پولیس افسران اور نیب میں ٹرانسفر ہونے والی لیڈی سب انسپکٹر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ محنتی،فرض شناس اور ایمانداری سے فرائض سرانجام دینے والے پولیس افسران محکمہ پولیس کا سرمایہ ہوتے ہیں،ان پر محکمہ کو ہمیشہ فخر اور ناز ہوتا ہے۔ ہر پولیس آفیسر محکمہ پولیس سے ریٹائر ہونے کے بعد بھی محکمہ پولیس کا ممبر ہوتا ہے۔ آپ کی محکمہ پولیس کے لیے گراں قدر خدمات کا ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پولیس افسران نے محکمہ پولیس میں اپنی سروس پوری کی ہے جس کو آج عزت  و احترام سے سروس پوری ہونے پر محکمہ پولیس سے الوداع کیا جارہا ہے جو کسی بھی ریٹائرڈ ہونے والے ملازم کے لیے ایک اعزاز ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے لیے ہمیشہ ڈی پی او آفس کے دروازے کھلے ہیں۔پولیس سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے پولیس ویلفیئر مرکز یا مجھ سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔آخر میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈی پی او اسد سرفراز خان نے پھولوں کے گلدستے اور یادگاری شیلڈ پیش کیں اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے رخصت کیا۔

ترجمان بہاولپور پولیس

***************************

 

 

ڈسٹرکٹ پولیس آفس / شعبہ تعلقات عامہ

پریس ریلیز(211)

17.04.24

بہاول پور(      )وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایات پر بہاولپور میں بھی مہنگی روٹی/نان بیچنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری،تھانہ بغدادالجدید میں تین ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ڈی پی او اسد سرفراز خان

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او اسد سرفراز خان کی ہدایات پر بہاولپور میں بھی مہنگی روٹی/نان بیچنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور بہاولپور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں مہنگی روٹی/ نان بیچنے والوں کے خلاف اسٹنگ آپریشن کیا گیا۔ تھانہ بغداد الجدید کے علاقہ میں رفیع قمر روڈ پر نان شاپس کی جانب سے کم وزن اور مہنگے نان فروخت کیے جارہے تھے۔ جس پر پرائس کنٹرول کمیٹی نے چھاپہ مارا اور کم وزن/مہنگے نان فروخت کرنے پر پولیس کی مدد سے تین نان فروشوں اویس، عدنان اور ذیشان کو گرفتار کر لیا۔ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے تحریری استغاثہ پر تھانہ بغداد الجدید میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسد سرفراز خان نے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ترجمان پولیس بہاولپور

        *******************

  

 

 

 

Wednesday, April 17, 2024